دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 11اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سات دن کا 12مدنی کام کورس ہوا جس میں امامت کو رس کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ کورس کے معلم اسلامی بھائی نے بیان کیسے تیار کیا جائے،بیان کرنے سے پہلے کی احتیاطیں، تنظیمی بیان کا انداز اور اصلاحی بیان کےانداز سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 10 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار63 دن کے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس نے شرکا کو 12 مدنی کاموں کی اہمیت، اسلاف کا اندازِ نیکی کی دعوت ، بزرگانِ دین کا نیکی کی دعوت کا جزبہ کیسا تھا؟ اس کے متعلق نکات دئیے اور ان کی تربیت کی۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ کورسزکے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں سات دن کا 12 مدنی کام کورس ہوا جس میں 12 ماہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ دورانِ کورس رکن تفتیش مجلس کورسز نے ”محبت مرشد کے تنظیمی فوائد “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرشد کی عقیدت کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ کورسزکے تحت 7 اکتوبر 2019ءبروز پیر کو مدنی مرکز فیضان مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں سات دن کا فیضان نماز کورس ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ معلمِ کورس نے” ترک جماعت کی وعیدیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام  کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےرکنِ شوریٰ حاجی ابو کمیل محمد فضیل رضا عطاری نے 12 مدنی کام کورس کروانے والے معلمین اسلامی بھائیوں کی بذریعہ ٔانٹرنیٹ تربیت فرمائی۔ 12 مدنی کام کورس میں 12 مدنی کاموں کا پریکٹیکل سکھانے اور عملاً مدنی کام کروانے کے حوالے سے نکات دئیے۔ علاوہ ازیں پنجاب کورسز آفس سے نگرانِ مجلسِ کورسز نے 12 مدنی کاموں کی اہمیت و ضرورت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 مدنی کام کورس میں آنے والے مسائل کا حل اور مدنی کام علاقوں میں کیسے مضبوط کیا جائے ؟ اس کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سات  دن کا فیضان نماز کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔ کورس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ معلم کورس نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ،معاون نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، مجلسِ کورسز)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس کورسز کے تحت6 اکتوبر 2019ء بروز اتوار کو ڈی جی خان پنجاب میں 63 دن کے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ دورانِ کورس شیڈول کے مطابق کورس میں شریک عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر لبّیک کہتے ہوئے ترغیب شدہ ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کیا اور علم دین سے روشناس ہوئے۔(رپورٹ،محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس کورسز کے تحت6 اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپور میں سات دن کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔معلم کورس نے ” نماز کی اہمیت “ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو وضو کا طریقہ، وضو کےفرائض، وضو کو توڑنے والی چیزیں ،مستعمل پانی کا مسئلہ، وضو کی سنتیں اور طہارت ونجاستوں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ،محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


مجلس مدنی کورسز کے تحت 27اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن و زون ذمہ داران اور ا راکینِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس مدنی کورسز نے شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات پیش کئے اور ان کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، نگرانِ معاون مجلس کورسز)


دعوت اسلامی کی  مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے ”نیکی کی دعوت کی اہمیت“پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نکات دئیے۔(رپورٹ:محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، نگرانِ معاون مجلس کورسز)


اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن مجلس و نگران تفتیش مدنی کورسز نے ”قراٰنِ پاک درست پڑھنے کے فضائل اور اغلاط کو دور کروانے کے اندازاورنشاندہیاں کروانے“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، نگرانِ معاون مجلس کورسز)


مجلس مدنی کورسز کے تحت 27اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے” خود داری اور ذکرِ مرشد“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔علاوہ ازیں سنّتوں بھرے اجتماع میں امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ بنتِ عبدالرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔(رپورٹ:محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، نگرانِ معاون مجلس کورسز)