21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ
اسلامی کی مجلسِ کورسز کے تحت عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےرکنِ شوریٰ حاجی ابو کمیل محمد فضیل رضا عطاری نے 12
مدنی کام کورس کروانے والے معلمین اسلامی بھائیوں کی بذریعہ ٔانٹرنیٹ تربیت فرمائی۔
12 مدنی کام کورس میں 12 مدنی کاموں کا پریکٹیکل سکھانے اور عملاً مدنی کام کروانے کے حوالے سے نکات دئیے۔ علاوہ ازیں پنجاب کورسز آفس سے نگرانِ مجلسِ کورسز نے 12 مدنی کاموں کی اہمیت
و ضرورت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 مدنی کام کورس میں آنے والے مسائل کا حل
اور مدنی کام علاقوں میں کیسے مضبوط کیا جائے ؟ اس کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،
محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)