دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھاریاں میں اصلاحِ اعمال کورس  کا سلسلہ جاری ہے جس میں مدرستہ المدینہ کے قاری صاحبان شرکت کررہے ہیں۔یومِ امّ عطار کے موقع پرامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں قراٰ ن خوانی کے اختتام پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے لئے بلندیِ درجات کی دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)