دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن کی جامع مسجد نورانی کلروالی اسکول اطراف شہر سلطان میں 7دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف گاؤں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ کورس رکن تفتیش مجلس کورسز نے ”علم دین سیکھنے کی اہمیت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آگاہ کیا کہ ایمانیات اور کفریات کے بارے میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہےکہ کہیں شیطان ہمارا ایمان ضائع نہ کر دے اور اسی طرح دین کے بنیادی مسائل کاعلم نہ سیکھنا آخرت کی تباہی وبربادی کا سبب بن سکتا ہے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سانگلہ ہل  میں 63 دن کے تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے۔  یکم اکتوبر2019ء کوشرکائے کورس کے درمیان مفتش مجلسِ کورسز نے ”وقت کی قدر“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 12مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمداحمد سیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم اکتوبر2019ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ G11 اسلام آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے والدِ مرحوم کےایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں قراٰن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم اکتوبر2019ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ G11 اسلام آباد میں اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔  معلمِ کورس نے ”تکبر“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ”خود کو افضل سمجھنے“ کے نقصانات سے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ: محمداحمد سیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز  فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد کے اطراف میں28ستمبر 2019ء کو مجلس کورسز کےذمّہ داران نے رکنِ زون مجلس کورسز کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورقافلےمیں سفر کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں 28 ستمبر2019ء کو مجلس کورسز کے تحت  7دن کے اصلاحِ اعمال کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔ رکنِ زون مجلسِ کورسز نے شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو شیطان کے مکرو فریب سے بچنے اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


28 ستمبر2019ء کو  مجلس کورسز کے تحت عارف والا پنجاب میں کانفرنس اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں معلمین مدنی کورسز نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس کورسز نے معلمین کو 12 مدنی کام بڑھانے اور انفرادی عمل میں بہتری کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ  اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 27 ستمبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عباس کالونی ظاہر پیر پنجاب میں ہونے والے تربیت کورس میں ریجن ذمہ دار مجلس کورسز نے مقصد حیات کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو وقت کی اہمیت کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


27 ستمبر2019ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11 اسلام آباد میں 7 دن کے اصلاحِ اعمال کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔معلمِ کوس نے غصہ اور آنکھوں کا قفل مدینہ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو غصہ، حسد، بغض وکینہ، بدگمانی، غیبت، بخل اور ریاکاری جیسے ہلاک کردینے والے امراض کے متعلق آگاہی فراہم کی اور ان سے بچنے کے نکات بیان کئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ  اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 27 ستمبر 2019ء کو جامع مسجد حاجی مخدوم صاحب میانوالی میں سات دن کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضانِ نماز کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ معلمِ کورس نے شرکا کو نماز کے فضائل، ترکِ نماز کی وعیدیں، جماعت کے فضائل، اسرار نماز، نماز کے طبعی فوائد، سنتیں اور آداب سے متعلق آگاہی فراہم کی اور بعدِ فجر مدنی حلقے کے بارے میں نکات دئیے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


پاکپتن زون ساہیوال کابینہ  کی جامع مسجدغوثیہ چک نمبر 185 ہڑیہ پنجاب میں سات دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔معلم اسلامی بھائی نےشرکاکو نماز کی اہمیت، اسرار نماز، ترکِ نماز کی وعیدیں، اللہ والوں کی نمازاور نماز کے طبی فوائد کے موضوعات پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور نماز کا عملی طریقہ،وضو ، غسل اور نماز کی شرائط و فرائض بھی بیان کئے۔ مختلف ذمّہ داران بھی کورس کے دوران تشریف لائے جنہوں نے شرکا کی اخلاقی تربیت کی اور قراٰنِ پاک درست مخارج کےساتھ پڑھنے کےلئے مدنی قاعدہ بھی پڑھایا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باغ کشمیرسات دن کے  فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔معلم مدنی کورس نے نماز کی اہمیت،ترکِ نماز و جماعت کی وعیدیں ،اَسرارِ نمازاور نماز کے طبّی فوائد جیسے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نماز کا عملی طریقہ، وضو کا طریقہ ، غسل اور نماز کے فرائض و شرائط وغیرہ بھی سکھائے ۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)