19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکپتن زون ساہیوال کابینہ کی جامع مسجدغوثیہ چک نمبر 185 ہڑیہ پنجاب میں سات دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔معلم اسلامی بھائی نےشرکاکو نماز کی اہمیت، اسرار نماز، ترکِ نماز کی وعیدیں، اللہ والوں کی نمازاور نماز
کے طبی فوائد کے موضوعات پر سنّتوں بھرا بیان
کیا اور نماز کا عملی طریقہ،وضو ، غسل اور نماز کی شرائط و فرائض بھی
بیان کئے۔ مختلف ذمّہ داران بھی کورس کے
دوران تشریف لائے جنہوں نے شرکا کی اخلاقی تربیت کی اور قراٰنِ پاک درست مخارج کےساتھ
پڑھنے کےلئے مدنی قاعدہ بھی پڑھایا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ
مجلس مدنی کورسز)