19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باغ کشمیرسات دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔معلم مدنی کورس نے نماز کی اہمیت،ترکِ نماز و جماعت کی وعیدیں ،اَسرارِ نمازاور نماز کے طبّی
فوائد جیسے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نماز کا عملی طریقہ، وضو کا طریقہ ، غسل اور نماز کے فرائض و شرائط
وغیرہ بھی سکھائے ۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری
مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)