دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت بنگلہ دیش میں جاری 12 مدنی کام کورس کا اختتام ہوا۔اس
موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ، نگران زون ،ریجن ذمہ داران
اور بی ڈی ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی
تربیت کی۔
اسی طرح مجلس مدنی
کورسز کے تحت 27اگست 2019ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے” خود داری اور ذکر مرشد“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔علاوہ ازیں سنّتوں بھرے اجتماع میں امیر
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ بنتِ عبدالرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن مجلس و نگران تفتیش مدنی کورسز نے ”قراٰنِ پاک درست پڑھنے کے فضائل اور اغلاط کو دور کروانے
کے اندازاورنشاندہیاں کروانے“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی
تربیت کی۔
اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے ”نیکی کی دعوت کی اہمیت“پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نکات دئیے۔
اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 27اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن و زون ذمہ داران اور ا
راکینِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے
شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس مدنی کورسز نے شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات پیش
کئے اور ان کی تربیت کی۔