مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان شریف میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شریک عاشقان رسول کو نماز کے احکام، آداب، شرائط،فرائض، واجبات، مفسدات، مکروہات تحریمہ، وضو و غسل کے مسائل، تیمم کا طریقہ اور کپڑے پاک کرنے کے طریقےبتائے گئے جبکہ مدنی قاعدہ بھی تلفظ کی درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنا سکھایاگیا، ایمان مفصل، ایمان مجمل، 6 کلمے، نماز جنازہ کی دعائیں، درس کا طریقہ، صدائے مدینہ، نیکی کی دعوت،قافلوں کا جدول، 26 مختلف دعائیں یاد کرائی گئیں ۔

٭واہ کینٹ کے علاقے چیئرمین کالونی میں بھی مجلس مدنی کورسز کے تحت 63دن کا مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا۔ کورس کے اختتام پر نگران زون اور نگران کابینہ نے بھی ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور ان میں سنتوں بھرابیان کیا۔کورس میں شریک اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے، اختتام پر شرکا نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

٭سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی مجلس مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا فیضان نماز کورس ہوا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کی مبلغین دعوت اسلامی نے تربیت کی اور انہیں نماز کے احکام و اذکار سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز  کے تحت 26اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنّتوؓں بھرا بیا ن کیا اور حسن اخلاق و کردارکے ساتھ معلم کو کیسا ہونا چاہیے سے متعلق نکات پیش کئے۔

٭ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین اسلامی بھائیوں کے اجتماع ہی میں نگرانِ مجلس مدنی کورسز اور رکنِ مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف نکات پیش کئے۔واضح رہے کہ اس اجتماعِ پاک میں پاکستان مجلس مدنی کورسز کے ذمّہ داران کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک کے ذمّہ داران نے بھی شرکت کی۔

٭کمپنی باغ مری میں 25اگست 2019ء سے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مجلس وکلا کے اسلامی بھائی شریک ہیں۔ دورانِ مدنی کورس رکن مجلس تفتیش مدنی کورسز نے شرکا اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 24 اگست 2019ءسے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹیل والا رحیم یار خان زون میں 7 دن کے  فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔معلمِ مدنی کورس نے شرکا کومدنی قاعدہ، نماز کے مختلف احکام و مسائل،اذکارِنمازا ور نماز کا عملی طریقہ کے متعلق آگاہی فراہم کی اور 12 مدنی کام کے متعلق نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 23 اگست 2019ء سے بہاولپور زون چشتیاں کابینہ میں 7 دن کے اصلاح اعمال کورس کا انعقاد کیا گیا  جس میں عاشقان رسول کے مدرسے کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔معلمِ مدنی کورس نے شرکا کی تربیت کی اور قفلِ مدینہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے فضول گفتگو سے بچنے کےلئے اشاروں میں بات کر نے کے چند ضروری اشارے بھی سکھائے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مد نی کو رسز کے تحت کراچی کے علاقے کو رنگی نمبر 1کے جامع مسجد  طیبہ میں 7 دن فیضانِ نماز کو رس کا سلسلہ ہوا جس میں نو جوان و بزرگ اسلامی بھائیوں نے شر کت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی و مجلس مدنی کورسز کے ذ مّہ دا ر اسلامی بھائی نے شرکا کو نما ز کا عملی طریقہ اور نماز کےعلاوہ دیگر ضروری مسائل سے آگاہ کیانیز مبلغ دعوتِ اسلا می نے کورس میں شریک عا شقا نِ رسول کی تربیت بھی فرمائی علاوہ ازیں مبلغ دعوتِ اسلامی اور کورس کے شر کا نے علاقے میں جا کر چوک درس دینے کی بھی سعا دت حاصل کی۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان شریف میں معلمین اسلامی بھائیوں کی 3 دن کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کی نگرانِ معلمین اور نگران مجلس مدنی کورسز نے تربیت کرتے ہوئےان عاشقانِ رسول کو بہتر انداز سے پڑھانے اور تربیت کرنے سے متعلق نکات دئے ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت ملتان شریف میں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں معلمِ مدنی کورس شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت کررہےہیں علاوہ ازیں شرکا کو درست مخارج کے ساتھ قراٰن پڑھنے کی مشق بھی کروائی جارہی ہے ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت کورنگی کراچی کی جامع مسجد طیبہ میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ رکن زون مدنی کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12ماہ کے قافلے والے عاشقان رسول کا اصلاح اعمال کورس جاری ہے۔ دورانِ مدنی کورس رکن تفتیش مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کورسز کی اہمیت و فوائد پر نکات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان شریف میں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ترغیب شدہ اس ہفتے کا رسالہ” سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟ “ کا عاشقان رسول مطالعہ کررہے ہیں۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت پاکستان کے قدیم ترین شہر ہڑپہ چک نمبر 185/9L کی جامع مسجد عشق مصطفیٰ میں 7 دن کا فیضان نماز کورس جاری ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کررہے ہیں۔ مبلغ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت بہاولپور زون کے ڈویژن گگو منڈی میں یکم اگست 2019ء سے 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہواجس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی نیز سنتیں اور آداب سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔