دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 26اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں معلمین اسلامی بھائیوں کا
سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔رکنِ شوریٰ حاجی
فضیل رضا عطاری نے سنّتوؓں بھرا بیا ن کیا اور حسن اخلاق و کردارکے ساتھ معلم کو کیسا ہونا چاہیے سے متعلق نکات پیش کئے۔
٭ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین اسلامی
بھائیوں کے اجتماع ہی میں نگرانِ مجلس
مدنی کورسز اور رکنِ مجلس نے شرکا کی
تربیت کی اور مختلف نکات پیش کئے۔واضح رہے
کہ اس اجتماعِ پاک میں پاکستان مجلس مدنی کورسز کے ذمّہ داران کے ساتھ ساتھ بیرونِ
ملک کے ذمّہ داران نے بھی شرکت کی۔
٭کمپنی باغ مری میں 25اگست 2019ء سے 7 دن کے فیضانِ نماز
کورس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مجلس وکلا کے اسلامی بھائی شریک ہیں۔ دورانِ مدنی کورس رکن مجلس تفتیش مدنی کورسز نے شرکا اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا
اور ان کی تربیت کی۔