مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان شریف میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شریک عاشقان رسول کو نماز کے احکام، آداب، شرائط،فرائض، واجبات، مفسدات، مکروہات تحریمہ، وضو و غسل کے مسائل، تیمم کا طریقہ اور کپڑے پاک کرنے کے طریقےبتائے گئے جبکہ مدنی قاعدہ بھی تلفظ کی درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنا سکھایاگیا، ایمان مفصل، ایمان مجمل، 6 کلمے، نماز جنازہ کی دعائیں، درس کا طریقہ، صدائے مدینہ، نیکی کی دعوت،قافلوں کا جدول، 26 مختلف دعائیں یاد کرائی گئیں ۔

٭واہ کینٹ کے علاقے چیئرمین کالونی میں بھی مجلس مدنی کورسز کے تحت 63دن کا مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا۔ کورس کے اختتام پر نگران زون اور نگران کابینہ نے بھی ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور ان میں سنتوں بھرابیان کیا۔کورس میں شریک اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے، اختتام پر شرکا نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

٭سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی مجلس مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا فیضان نماز کورس ہوا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کی مبلغین دعوت اسلامی نے تربیت کی اور انہیں نماز کے احکام و اذکار سکھائے۔