دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شریک عاشقانِ رسول نے نماز کے اذکارکی درستی ، نماز کے مختلف مسائل سیکھے نیز پیر شریف کا روزہ بھی رکھا ۔

اسی طرح مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ہی میں 12 مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔معلمِ مدنی کورس نے شرکا کی تربیت کی اور دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا انداز سے متعلق نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ لکی مروت میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اہل ِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ معلم ِ مدنی کورسز نے جدول کے مطابق شرکا کی تربیت کی اور وضو،غسل اور نماز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں جاری 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ اختتام کو پہنچا ۔اس موقع پر مدنی تربیتی کورس میں شریک عاشقان رسول کا امتحان لیا گیا اور ذمہ داران نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں12 مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں12ماہ سفرکرنےوالےعاشقان رسول نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی اخلاقی و تنظیمی تربیت کی۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں کے امتحان کا سلسلہ ہوا ۔علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا مدنی کا م کرنے اور قافلوں میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔  دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز بھی اسی جذبے کے تحت اشاعتِ علمِ دین میں اپنا حصہ ملا رہی ہے اور ملک و بیرونِ ملک وقتاً فوقتاً مختلف شارٹ کورسز کا انعقاد کرتی ہے۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں 63 دن کے ”تربیتی کورس“ کا سلسلہ ہوا، کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو نماز کا طریقہ ، مختلف سنتیں اور آداب، تیمم، غسل اور وضو کے مسائل وغیرہ سکھائے گئے۔

اسی طرح مجلس کورسز کے تحت سیالکوٹ زون میں3 دن کے لئے”فیضانِ نماز کورس“کا سلسلہ ہوا جس میں گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور نارووال سے پروفیشنلز، ڈاکٹرز ،انجینئرز کے سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل عبدالرؤف،لیکچرار خرم، طارق، شکرگڑھ ڈگری کالج کے لیکچرار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شرکا نے دورانِ کورس نماز کا عملی طریقہ، نماز کی شرائط و واجبات اور دیگر احکام سیکھےجبکہ شرکا نے اپنے اداروں میں جا کر مدنی کام کرنے اور آن لائن داخلہ لیکر” فیضانِ بہار شریعت“ اور” مدنی قاعدہ کورس“ کرنے کی بھی نیتیں کیں۔

اسی طرح مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد کےمیں بھی مختلف کورسز کا سلسلہ ہوا۔ جس میں مدرس کورس ،قاعدہ ناظرہ کورس، 07 ماہ رہائشی و غیررہائشی اور26دن کا معلم مدنی قاعدہ کورس شامل ہیں۔ دینی تعلیمات کو حاصل کرکے دینِ متین کی خدمت کرنے کے لئےمدنی کورس میں شریک عاشقان دعوتِ اسلامی کے اس کام کو سراہ بھی رہے ہیں اور بہت سےعاشقانِ رسول اپنے گاؤں اور شہروں میں جاکر مدنی کاموں کی دھوم مچارہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت لاہور زون میں 12 ماہ کے عاشقان رسول کا اصلاح ِاعمال کورس جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شریک ہیں۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد گلزارِ مدینہ ساہیوال میں سات دن کے فیضانِ نما ز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر اسلامی بھائی شامل ہیں۔

اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راولپنڈی میں مدنی تربیت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں

اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اصلاحِ اعمال کورس کاسلسلہ جاری ہے جس میں علاقہ مکیں کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔

اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈویژن ڈونگہ بونگہ میں سات دن کے فیضانِ نماز کورس کاانعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو وضو کا طریقہ ،غسل کا طریقہ،نما ز کا عملی طریقہ اور دی سنتیں اور آداب بیان کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت جامع مسجد  قادریہ کمپنی باغ مری میں 7 دن کافیضانِ نماز کورس منعقدہوا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ ،ٹیچراوردیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغین دعوتِ اسلامی نے شرکاکی تربیت کی اور وضو،غسل اور نماز کا عملی طریقہ کے ساتھ دیگر سنّتیں بھی سکھائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عارف والاپنجاب میں فیضانِ نماز کا سلسلہ جاری ہے ۔ نگران فریدی زون نے شرکائے مدنی کورس کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت کمپنی باغ مری میں شعبۂ تعلیم کی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں سے وابستہ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، پروفیشنلز کے لئے فیضان نمازکورس اور اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ جاری ہے دورانِ مدنی کورس رکن شوریٰ محمد اطہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدنی کورسز کےلئے آنے والے عاشقانِ رسول کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا خصوصی صوتی پیغام بھی سنایا۔

یا درہے کہ اس وقت کمپنی باغ مری اور ٹھنڈیانی ایبٹ آباد میں 300 سے زائد اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیشنلز فیضانِ نماز اور اصلاح اعمال کورس کرنے کی سعادت پا رہے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عارف والاپنجاب میں فیضانِ نماز کا سلسلہ جاری ہے ۔ نگران فریدی زون  نے شرکائے مدنی کورس کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کی مدنی  تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت کمپنی باغ مری میں شعبۂ تعلیم کی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں سے وابستہ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، پروفیشنلز کے لئے فیضان نمازکورس اور اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ جاری ہے دورانِ مدنی کورس رکن شوریٰ محمد اطہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدنی کورسز کےلئے آنے والے عاشقانِ رسول کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا خصوصی صوتی پیغام بھی سنایا۔

یا درہے کہ اس وقت کمپنی باغ مری اور ٹھنڈیانی ایبٹ آباد میں 300 سے زائد اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیشنلز فیضانِ نماز اور اصلاح اعمال کورس کرنے کی سعادت پا رہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز واعتکاف کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں چشتی زون کے تمام ذمّہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور ملک بھر میں فیضان نماز کورس، اصلاح اعمال کورس، 12 مدنی کام کورس اور مدنی تربیتی کورس جلد شروع کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ مبلغ دعوتِ اسلامی نے 28جولائی2019ء کو پنجاب کے شہر جھنگ اور جڑانوالہ میں 7دن فیضان نماز کورس اور فیصل آباد زون میں23 اگست 2019ءسے مدنی کورس شروع کروانے کا اعلان کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت کمپنی باغ مری میں اصلاح ِ اعمال کورس  اور فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں ۔رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری نے شرکائے مدنی کورس کی مدنی تربیت اور انہیں مدنی پھول دئیے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت چنیوٹ کابینہ لالیاں کی جا مع مسجد غوثیہ میں فیضانِ نماز کورس کاسلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔نگرانِ کابینہ نے شرکاکی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسزکے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد میں سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیاگیاجس میں مختلف کورسز (امامت کورس، فیضان نماز کورس اور قفل مدینہ کورس )مکمل کرنے والے اسلا می بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن ِشوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے ”علم دین حاصل کرنے کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اس میں حصّہ لینےکی ترغیب دلائی جس پرکئی عاشقانِ رسول نے جامعۃالمدینہ میں داخلہ لینے کے لئے اپنا نام پیش کیا۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآبادمیں26 دن کا” مدنی قاعدہ کورس“ جاری ہیں جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہیں۔ اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قراٰن پاک کے تلفظ کودرست ادائیگی کیساتھ پڑھنے اوردیگر سنّتیں سکھائی جارہی ہیں نیز اسی مقام پر پانچ ماہ کا امامت کورس بھی جاری ہیں جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول امامت کے مسائل سیکھ رہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 18جولائی 2019ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن کے ”مدنی تربیتی کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔اس مدنی کورس میں 7 دن تک داخلوں کا سلسلہ جار ی ہے۔عاشقانِ رسول سے مدنی کورسز میں شرکت کی درخواست ہے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرانوالہ میں 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔نگرانِ کابینہ نے شرکا کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان کی مدنی تربیت کی۔