مجلس کورسز کے تحت مدنی کاموں کا سلسلہ
علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز بھی اسی جذبے کے تحت اشاعتِ علمِ دین میں اپنا
حصہ ملا رہی ہے اور ملک و بیرونِ ملک وقتاً فوقتاً مختلف شارٹ کورسز کا انعقاد کرتی
ہے۔
اسی سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں
63 دن کے ”تربیتی کورس“ کا سلسلہ ہوا، کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو نماز کا
طریقہ ، مختلف سنتیں اور آداب، تیمم، غسل
اور وضو کے مسائل وغیرہ سکھائے گئے۔
اسی طرح مجلس کورسز کے تحت سیالکوٹ زون میں3 دن
کے لئے”فیضانِ
نماز کورس“کا سلسلہ ہوا جس میں گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، جہلم
اور نارووال سے پروفیشنلز، ڈاکٹرز ،انجینئرز کے سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل عبدالرؤف،لیکچرار خرم، طارق، شکرگڑھ
ڈگری کالج کے لیکچرار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شرکا نے دورانِ کورس نماز کا عملی طریقہ، نماز
کی شرائط و واجبات اور دیگر احکام سیکھےجبکہ شرکا نے اپنے اداروں میں جا کر مدنی کام کرنے اور آن لائن داخلہ لیکر” فیضانِ
بہار شریعت“ اور” مدنی قاعدہ کورس“ کرنے کی بھی نیتیں کیں۔
اسی طرح مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی
ٹاؤن حیدرآباد کےمیں بھی مختلف کورسز کا سلسلہ ہوا۔ جس میں مدرس کورس ،قاعدہ ناظرہ
کورس، 07 ماہ رہائشی و غیررہائشی اور26دن کا معلم مدنی قاعدہ کورس شامل ہیں۔ دینی
تعلیمات کو حاصل کرکے دینِ متین کی خدمت کرنے کے لئےمدنی کورس میں شریک عاشقان
دعوتِ اسلامی کے اس کام کو سراہ بھی رہے ہیں اور بہت سےعاشقانِ رسول اپنے گاؤں اور شہروں میں
جاکر مدنی کاموں کی دھوم مچارہے ہیں۔