دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسزکے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد میں سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیاگیاجس میں مختلف کورسز (امامت کورس، فیضان نماز کورس اور قفل مدینہ کورس )مکمل کرنے والے اسلا می بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن ِشوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے ”علم دین حاصل کرنے کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اس میں حصّہ لینےکی ترغیب دلائی جس پرکئی عاشقانِ رسول نے جامعۃالمدینہ میں داخلہ لینے کے لئے اپنا نام پیش کیا۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآبادمیں26 دن کا” مدنی قاعدہ کورس“ جاری ہیں جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہیں۔ اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قراٰن پاک کے تلفظ کودرست ادائیگی کیساتھ پڑھنے اوردیگر سنّتیں سکھائی جارہی ہیں نیز اسی مقام پر پانچ ماہ کا امامت کورس بھی جاری ہیں جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول امامت کے مسائل سیکھ رہے ہیں۔