شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد طیبہ میں 7 دن فیضان نماز کورس جز وقتی کا انعقاد ہوا جس  میں شرکا کو وضو، غسل، نجاست کی اقسام، نماز کی شرائط وفرائض واجبات، مکروہات اور مفسدات بتائے گئے نیز مکمل نماز کا عملی طریقہ ، پریکٹیکل کر کے بتایا اور شرکا سے عملی طریقہ کا پریکٹیکل کرواکر چیک کروایا گیا۔ کورس کے اختتام پر ہاتھوں ہاتھ مدرسۃالمدینہ بالغان کی نیتیں کروائی گئیں جس کا آغاز عنقریب ہوگا۔ مزید شرکائے کورس نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کا بھی اظہار کیا ۔