دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں امامت کورس کے طلباء کا 3 دن کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء نے شرکت کی ۔

3 دن کفن دفن کورس میں مبلغ دعوت اسلامی معلم ابو زیاد محمد فواد رضا عطاری نے شرکا کے درمیان عیادت،تعزیت اور غسل میت کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو عیادت کی نیتیں اور طریقہ ، تعزیت کی نیتیں اور طریقہ ، نزع کی علامات ، نزع کے وقت کئےجانے والے کام ،غسل میت کا طریقہ اور عوامی غلطیاں ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ ، قبر کی اقسام اور قبر بنانے کا طریقہ کے متعلق مدنی پھول دیئے ،

واضح رہے !3 دن کفن دفن کورس میںعاشقانِ رسول نے 15 اسلامی بھائیوں کو 7دن فیضان نماز کورس کیلئے اور 10 اسلامی بھائیوں کو 63دن مدنی کورس میں داخلہ دلوانے کی نیت کی اور اپنے علاقوں میں غسل میت دینے اور غلط رسم و رواج کو دور کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:معلم : محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )