دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں اصلاح امت کے پیش نظر لاہور ریجن ہزارہ زون زیارت معصوم کابینہ خوشی کوٹ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ مدنی قا فلے کے لئے 3 اسلامی بھائیوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا نیز علم دین سیکھنے کا شوق رکھتے ہوئے جامعہ المدینہ میں 4 اسلامی بھا ئیوں نے داخلہ لینے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے ! اس موقع پر نگران کابینہ کی مشاورت سے اگلے فیضان نمازکورس کا آغاز ایک اکتوبر سے ہوگا جبکہ اس دوران ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آ ئند اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا مقام طے کیا اور مسجد درس شروع کروانے کی نیت کروائی جس پر کورسز کا ذ مہ دار بھی مقرر کیا گیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کورس کرنے والے شرکا کے درمیان سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے فوائد و ثمرات کے موضوع پر بیان کیا جس پر کورس کے تمام شرکاء نے عمامہ شریف کے تاج سجائے سمیت اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔