دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت 27 ستمبر 2020ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی ریجن کے دو زون ایسٹ زون اور ساوتھ سینٹرل کے زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح کے کورسز ذمہ دارن کا مشورہ ہوا ۔

مشورے میں نگران مجلس محمد طارق عطاری نے شرکا کو یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے رہائشی 7دن کا فیضان نماز کورس اور10 اکتوبر سے 63 دن کے تربیتی کورس کی تیاری کرنے کے حوا لے سے اہداف دیئے ۔

واضح رہے مجلس مدنی کورسز کے نظام کی بہتری کیلئے مجلس تفتیش بنائی گئی ہے جن کے ذمے مدنی کورسز کے جدول ،نصاب اور معلمین وغیرہ کی تفتیش کرناہے۔مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مدنی مقصد (مجھے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے جذبے کے تحت کہا کہ ہمیں اپنے اندر خوف خدا پیدا کرنا ہے خوف خدا ہوگا تو احساس رہے گا،ہمیں باطنی بیماریوں سے بھی بچنا ہے اسلامی بھائیوں سے حسدنہ ہو ،ان کی غیبت نہ ہو ،چغلی کا سلسلہ نہ ہو وغیرہ