عالمی مدنی مرکز میں پاکستان بھر کے معلمین کے لئے تین
دن کے تربیتی اجتما ع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں پاکستان بھر میں مختلف کورسز
کروانے والے معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی اجتماع میں وقتا فوقتاً تربیت کا سلسلہ
ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے مدنی کورسز میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو کس طرح مدنی کاموں کا عامل بنایا جائے، اسلامی بھائیوں
میں انفرادی عبادت کا جذبہ بیدار کرنے اور معلم کے اندر انفرادی عبادت کا جذبہ کیسا
ہونا چاہیئے،اس حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔
اسی طرح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل
رضا عطاری نے شعبے کے حوالے سےمعلمین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
رکن شوریٰ نےشعبے میں مزید بہتری کےتعلق سے شرکا کی تربیت اور
مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔
دوران اجتماع نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری
نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اہم نکات
بیان کئے۔
اس تربیتی اجتماع میں موٹیویشنل تربیتی مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹیویشنل اسپیکر سر فرید عطاری نے معلم کی Qualitys ،معلم کو Improveکیسے
ہونا ہے، اپنے معیار کو کس طرح بڑھا سکتے ہیں اور کامیاب معلم کیسے بن سکتے ہیں،اس
حوالے سے معلمین کی تربیت کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے
والے اس تربیتی اجتماع میں رکن مجلس مدنی کورسز نے تربیت کا سلسلہ کیاجس میں نئے معلم کیسے تیار کئے جاتے ہیں، ان میں کیا کیا خوبی
ہونی چاہیئے اور جو معلمین موجود ہیں ان کوRenewکرنے کے تعلق سے مدنی
پھول ارشاد فرمائیں۔