20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز و اعتکاف کے تحت 12مارچ2020ء بروز جمعرات مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس کورسز
و اعتکاف محمد طارق عطاری نے آخرت کی تیاری اور قبر کی ہولناکی کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے رمضان المبارک کا اعتکاف کرنے
اور دوسروں کو کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد احمدسیالوی عطاری، رکن مجلس کورسز )