20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی
مجلس کورسز کے تحت 14 جون 2020ء بروزاتوار
کراچی ریجن کے اراکینِ زون کا زوم لنک کے
ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے اراکینِ زون نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نگرانِ مجلس کورسز
نے کراچی ریجن کےریجن ذمہ دار کی تبدیلی کا اعلان کیا، اراکینِ زون کواپنی صحت کی
حفاظت کے متعلق احتیاطیں بتائیں ،آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے اورگھریلو
صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی،نیز بارہ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی عطیات
جمع کرنے اور ماہانہ فی ڈویژن 6000روپے مالیات کو جمع کروانے کا ہدف دیتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے۔ آخر میں کورسز /اعتکاف کیے ہوئے اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مختلف مدنی کاموں کی ذمہ داریاں دینے کا فرمایا۔(رپورٹر۔
محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)