08 مارچ 2020ء بروز  اتوار اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ناروے میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے فکر آ خرت اور اس کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو 63 مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے اور ہر ماہ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت 06 مارچ 2020ء کو برمنگھم ریجن میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز مدنی انعامات کے آئندہ کے اہداف مقرر کئے۔شعبے میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ جات مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کے سلسلے میں بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے اور مذکورہ دونوں شعبہ جات کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 07 مارچ  2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر کومیلا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کومیلا کی بغدادی کابینہ نگران سمیت چھ ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے، ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور ڈونیشن کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام06 مارچ  2020ء کو ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے زمبابوے کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز زمبابوے میں نئے مقامات پر اجتماعات کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام07 مارچ 2020ءکوتنزانیہ کی دارالسلام کابینہ میں”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور پاک و ہند کی 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز ماہِ رمضان میں کرنے والے کاموں پر بھی کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے گریٹ ہاروڈ (Great Harwood) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے نگران اسلامی بہن نے ”صدقے کے فوائد“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام انگلینڈ کے شہرراچڈیل میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ راچڈیل ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رمضان المبارک کے متعلق نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو ماہ رجب اور شعبان میں شخصیات اجتماع کرنے، ڈونیشن کے اہداف کیلئے کوشش کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں جاکر ڈونیشن کی ترغیب دلانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 مارچ 2020ء کو یورپ کے ملک فرانس میں   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ رمضان کے نکات سمجھائے نیز ڈونیشن کےلئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 3ہزار 128اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام06 مارچ 2020ء کو مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعۂ انٹرنیٹ ایران کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ہر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کے مکتب لگانے کی ترغیب دلائی نیز ”کورس جنت کا راستہ“ کروانے کے اہداف طے کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر ِ اہتمام اجمیر ریجن کے کچھ زون میں دو مقامات پر” فیضان زکوۃکورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنیں اور 11 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت، کافر سے چندہ لینا اور چندے سے کسی کی مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔