اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام اجمیر ریجن کے موڈاسا زون میں ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر ِ اہتمام05 مارچ 2020ء کو آن لائن ” فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت سمیت مجلس بیرونِ ملک کی چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت نیز ڈونیشن کرنے کے حوالے اہم تنظیمی نکات سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر ِ اہتمام اجمیر ریجن کے موڈا سا زون میں تجہیز وتکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں كینیا نیروبی کابینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کینیا کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنئے مقامات پر مدرسۃالمدينہ بالغات لگانے اور مجلس شعبہ تعلیم میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مارچ  2020ء کوسری لنکا ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا سری لنکا کی ضیائی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں سری لنکا ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 مارچ  2020ء کو ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ملاوی کے شہر موزوزو کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورآٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں04 مارچ 2020ء کو اسیٹ افریقہ کے ملک ماریشس، موزمبیق اور ملاوی میں 16 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 445 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ، چٹاگانگ، سید پور، کومیلااور سلہٹ میں 04 مارچ 2020ء کو تقریباً151 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 7ہزار 804 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام04 مارچ 2020ءبروبدھ یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ یعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں برمنگھم، لندن، بریڈفورڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن سطح اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو اپنا ظاہر و باطن یکساں رکھنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو کورس ”جنت کا راستہ“ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام05 مارچ  2020ء کو سڈنی آسٹریلیا کے علاقے(Auburn) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدنی کامو ں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام04 مارچ  2020ء کو سڈنی آسٹریلیاکے علاقے(Mount Druitt) میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”تحمل مزاجى كى فضيلت“ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 مارچ 2020ء کو قاہرہ مصر میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ الازہر کے علمائے کرام اور اسٹوڈنٹس سمیت پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال، سوریہ، سوڈان اور شام کے عاشقان رسول شریک ہوئے۔رکن شورٰی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی۔ یادرہے کہ رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری ان دنوں مدنی کاموں سلسلے میں ملک شام کے سفر پر ہیں۔