21اپریل2020ءکو ہند کے
شہرآگرہ اور کولگام میں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام بذریعہ
کال مدنی انعامات اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً38 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے
بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ
کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اوسلو ناروے کے علاقے فیوریسٹ میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتو ں بھرا جتماع کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اوسلو ناروے
کے علاقے فیوریسٹ(Furuset) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتو ں بھرا جتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے "رمضان کیسے گزاریں " کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہ رمضان کے فضائل وبرکات بیان کئے اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کی ہر ہر
گھڑی کی قدر کرتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیزلاک ڈاؤن
کے ایام میں دعوت اسلامی کے خدمات بیان کرتے ہوئے کرونا ویلفیئر کی مد میں دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن بھی دیا۔
عرب شریف کے شہر جبیل میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی
لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21اپریل2020ءکو عرب شریف
کے شہر جبیل(عطاری کابینہ) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں شرکت کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ
کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے عاملات مدنی انعامات بننے کی نیتیں بھی
کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 اپریل2020ء کو سڈنی
کی کابینہ نگران و مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن
نگران اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اورراہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے انفرادی کوشش کے زریعے
ڈونیشن کے لئے کوششیں بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
آسٹریلیا ریجن نگران کا ایڈیلیڈ کی ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا
ریجن نگران اسلامی بہن کا آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کی ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں آسٹریلیا
ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور ایڈیلیڈ
میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیزرمضان میں اسلامی بہنوں کو فیضان تلاوت کورس کروانے کی ترغیب دلائی۔اس مو
قع پر ایڈ یلیڈ کی ذمہ داراسلامی بہن نے بتایا کہ شارٹ کورس کے زریعے ایڈیلیڈ کی
اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے وابستہ ہورہی ہیں۔
آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا
پرتھ سٹی کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ
بذریعہ اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا پرتھ سٹی کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے ایام میں بذریعہ اسکائپ اجتماع کرنے کی ترغیب
دلائی نیز رسالہ کارکردگی میں بہتری آنے پر حوصلہ افزائی بھی کی۔
عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 اپریل2020ء کو عالمی
مجلس مشاورت اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات کارکردگی کا فالواپ کیا نیز دعوت اسلامی
کے لئے مزید مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
20اپریل2020ء کو ہند کے شہر ناگپور، کلیان
اورآچھمپیٹ میں ’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کااختتام ہوا جن میں کم و بیش 277 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتےہوئےنیکیوں بھری زندگی
گزارنے کے لئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنےاورعاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔یہ کورس اسکائپ اور
کانفرنس کال کے ذریعے منعقد ہوا۔
محبوب نگر، نام پالی، مہدی پٹنم اور
چارمینار میں’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کااختتام
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20اپریل2020ء
کو ہند کے شہر محبوب نگر، نام پالی، مہدی پٹنم اور چارمینار میں ’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کااختتام ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ
کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اسکاٹ لینڈ ریجن میں اجلاس ، گلاسگو
کابینہ اورایڈنبرا کابینہ کی اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17اپریل2020ء کو اسکاٹ
لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں گلاسگو کابینہ اورایڈنبرا کابینہ کی27 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے نیکی کی دعوت دینے
اور تنظیمی ترکیب سے کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسکا ٹ لینڈ میں زوم اور اسکائپ کےذریعے کابینہ تا زیلی سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کااجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسکا ٹ لینڈ میں لاک
ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مدنی کاموں کو جاری رکھنے کے لئےزوم اور اسکائپ کےذریعے کابینہ
تا زیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو
جاری رکھنے ، مدنی عطیات اور کرونا وائرس کی وجہ سے مُتاثر مسلمانوں کی مدد کرنے
کے لئےترغیب دلائی۔
مانچسٹر ریجن کی لنکشائر کابینہ میں کابینہ مشارت اور ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کااجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کی
لنکشائر کابینہ میں کابینہ مشارت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لنکشائر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے،
ڈونیشنز کے اہداف کو پورا کرنے اور کورسز کروانے کے متعلق نکات پیش کئے۔
Dawateislami