مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام فار ایسٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر ِ اہتمام 11مارچ 2020ء
بروز بدھ فار ایسٹ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں
ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی مدنی انعامات
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی
انعامات کامدنی کام آ سانی کے ساتھ
کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اور آ ئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔
مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام ترکی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام 11 مارچ 2020ء بروز بدھ ترکی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے63 مدنی انعامات کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی، مدنی انعامات کی اہمیت ،اس پر آ سانی کے ساتھ عمل کے طریقے بیان کئے نیز روزانہ پابندی کے ساتھ محاسبے کرنے کا بھی ذہن دیا۔
حیدرآباد زون میں مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام”واقعۂ معراج
کورس“ کا انعقاد
گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدرآباد زون میں اسلامی بہنوں
کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج، معراج میں اللہ پاک کی طرف سے
ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی
نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام
پچھلے دنوں ممبئی ریجن ناگپور زون میں ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کومعجزۂ معراج، معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے
فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کانپور زون کی الٰہ آباد کابینہ میں
ذمہ اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام9
مارچ2020ء کو کانپور زون کی الٰہ آباد کابینہ میں ذمہ اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس
ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن و ذیلی سطح
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی عطیات بکس کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورہر ماہ ڈونیشن بکس کھولنے نیز وقت پر کارکردگی
جمع کروانے کا ذہن دیا۔
ماہِ فروری میں ممبئی ریجن میں ہونے والےتجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات
کی مجموعی کارکردگی
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر ِ اہتمام ماہِ فروری2020ء میں ہند ممبئی ریجن میں 28 مقامات پر تجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش2ہزار 646 اسلامی
بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ان اجتماعات میں سنّتوں بھرے
بیانات کئے اور غسل میت اور اس سے متعلقہ مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس
موقع پر تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں نے مجلس کوٹیسٹ دے کر کامیابی کی
صورت میں میت کو نہلانے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 مارچ 2020ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ
دار اسلامی بہن کے ہمرا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کامو ں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کے شہر نیروبی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کے شہر نیروبی
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ
اہتمام 10 مارچ 2020ء کو مڈل ایسٹ ریجن کے ملک کویت میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس “ کا
انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے
مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے
فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کی نیزآخر میں شرکائے کورس کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت
کرنے اور کتاب'' فیضانِ نماز'' کا مطالعہ
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 10مارچ 2020 ءکو یورپین یونین کے ملک جرمنی میں تین دن پر مشتمل آن لائن ” فیضان زکوۃ کورس“ کاآغاز ہوا جس میں کم
و بیش 10 اسلامی بہنوں سمیت مدنی انعامات
ذمہ دار عالمی سطح شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ غیر مسلم سے
چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے
حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق
اہم معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند میں رائے پور زون کے 8 مقامات پر مجلس رابطہ و شعبۂ
تعلیم کے تحت شخصیات میں واقعۂ معراج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تعلیم سے
وابستہ اسلامی بہنوں سمیت 170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل
رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
،کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگران اسلامی
بہن کا نگران زون اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020 ء کو کولکتہ
ریجن کے نگران اسلامی بہن کا نگران زون
اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں آٹھ مدنی کاموں کی
کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیااور
سالانہ آٹھ مدنی کاموں کے اہداف دیئے گئے۔اس اہداف کو پورا کرنے کی
ترغیب پر نگران زون اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔