مطالعہ
انسان کی علمی، فکری اور ذہنی ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انسان جب کسی زبان کو سیکھتا
یا کسی مضمون کا مطالعہ کرتا ہے تو اسے بہت سے ایسے الفاظ کا سامنا ہوتا ہے جن کے
معانی سے وہ واقف نہیں ہوتا۔ ان الفاظ کے صحیح معنی جاننے کے لیے لغت نہایت اہم
کردار ادا کرتی ہے۔ لغت نہ صرف الفاظ کے معانی واضح کرتی ہے بلکہ زبان کی درست
ادائیگی بھی بتا دیتی ہے اور ساتھ ساتھ درست استعمال اور فہم میں بھی مدد دیتی ہے۔
اسی وجہ سے مطالعہ کے میدان میں لغت کو بنیادی معاون سمجھا جاتا ہے۔
لغت کا مفہوم :لغت ایسی
کتاب کو کہتے ہیں جس میں الفاظ کے کئی معانی، تلفظ، استعمال اور بعض اوقات ان کی
اصل بھی بیان کی جاتی ہے۔ ہر زبان کی اپنی لغت ہوتی ہے جو اس زبان کے الفاظ کے معنی
سمجھنے میں مدد دیتی ہے ۔
مطالعہ میں لغت کی اہمیت :(1) الفاظ کے معانی سمجھنے میں مدد :مطالعہ
کے دوران بہت سے مشکل اور نئے الفاظ سامنے آتے ہیں۔ لغت ان الفاظ کے صحیح معنی بتا
کر عبارت کو سمجھنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔
(2) زبان دانی میں اضافہ :لغت کے
استعمال سے انسان کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ ذخیرۂ الفاظ
ہوگا اتنی ہی بہتر انداز میں انسان گفتگو اور تحریر کر سکے گا اور اپنی بات سامنے
والے کو بیان کر سکے گا اور سامنے والے کو اپنی بات سے مطمئن کر سکے گا ۔
(3) درست تلفظ کی رہنمائی :بعض لغات
میں الفاظ کے تلفظ بھی درج ہوتے ہیں، جس سے الفاظ کی صحیح ادائیگی سیکھنے میں مدد
ملتی ہے۔
(4) تحریر اور تقریر میں بہتری :لغت انسان
کو مناسب اور درست الفاظ کے انتخاب میں مدد دیتی ہے، جس سے اس کی تحریر اور تقریر
مؤثر اور خوبصورت بن جاتی ہے۔
(5) تحقیق و تدریس میں معاونت :طلبہ،
اساتذہ اور محققین کے لیے لغت ایک لازمی علمی ذریعہ ہے۔ تحقیق کے دوران الفاظ کے
صحیح مفہوم تک رسائی کے لیے لغت کی ضرورت پیش آتی ہے۔
(6) زبان کی حفاظت :لغت زبان
کے الفاظ کو محفوظ رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے قدیم اور نایاب الفاظ بھی
محفوظ رہتے ہیں اور نئی نسل تک منتقل ہوتے ہیں۔
موجودہ دور میں لغت کی اہمیت :آج کے جدید
دور میں آن لائن اور ڈیجیٹل لغات نے مطالعہ کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ موبائل اور
انٹرنیٹ کے ذریعے چند لمحوں میں کسی بھی لفظ کا معنی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے
طلبہ اور محقق کا وقت بچتا ہے اور مطالعہ میں دلچسپی بڑھتی ہے۔
مختصر یہ
کہ لغت مطالعہ کا ایک لازمی جزء ہے۔ یہ نہ صرف الفاظ کے معانی سمجھنے میں مدد دیتی
ہے بلکہ زبان کی مہارت، علمی استعداد اور فکری صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ ہر
طالب علم اور محقق کو لغت کے استعمال کی عادت اپنانی چاہیے تاکہ وہ علم و ادب سے
بہتر انداز میں فائدہ حاصل کر سکے۔
رب تعالی
مجھے بھی لغت استعمال کرنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
عبد
الرحمن مدنی عطاری (درجہ تخصص فی اللغۃالعربیۃ فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور،
پاکستان)
مطالعہ
انسان کی علمی ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انسان جب کسی کتاب، مضمون یا تحریر کو
پڑھتا ہے تو اس کا مقصد علم حاصل کرنا اور مفہوم کو صحیح طور پر سمجھنا ہوتا ہے۔ لیکن
اگر الفاظ کے معانی معلوم نہ ہوں تو مطالعہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔ لغت نہ صرف الفاظ
کے معنی بتاتی ہے بلکہ زبان کی درست سمجھ، تلفظ، استعمال اور وسعتِ علم میں بھی
مدد دیتی ہے۔ ایک کامیاب طالبِ علم، محقق اور قاری کے لیے لغت کا استعمال بے حد
ضروری ہے۔
لغت کا مفہوم:لغت ایسی
کتاب کو کہتے ہیں جس میں الفاظ کے معانی، تلفظ، استعمال اور ان کی اصل بیان کی جاتی
ہے۔ ہر زبان کی اپنی لغات ہوتی ہیں۔ عربی، اردو، فارسی اور انگریزی سمیت دنیا کی
تمام زبانوں میں لغات کو بنیادی علمی حیثیت حاصل ہے۔
مطالعہ میں لغت کی ضرورت:مطالعہ کے دوران انسان
کو بہت سے مشکل الفاظ کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر ان الفاظ کے معانی معلوم نہ ہوں تو
پوری عبارت سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لغت ان مشکل الفاظ کو آسان بناتی ہے اور قاری
کو اصل مفہوم تک پہنچاتی ہے۔قرآنِ کریم، احادیثِ مبارکہ، فقہ، ادب اور تاریخ کی
کتابوں میں کئی ایسے الفاظ ہوتے ہیں جنہیں سمجھے بغیر صحیح مفہوم حاصل نہیں کیا جا
سکتا۔ اسی لیے علماءِ کرام رحمۃ اللہ علیہ نے لغت کے علم کو بہت اہم قرار دیا ہے۔
فہمِ قرآن و حدیث میں لغت کی اہمیت:قرآنِ مجید
عربی زبان میں نازل ہوا۔ عربی زبان نہایت وسیع اور فصیح زبان ہے۔ ایک لفظ کے کئی
معانی ہو سکتے ہیں۔ اگر لغت سے مدد نہ لی جائے تو بعض اوقات معنی میں غلطی پیدا
ہو جاتی ہے۔
امام راغب
اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے"المفردات فی غریب القرآن" جیسی کتاب لکھی
تاکہ قرآنِ کریم کے مشکل الفاظ کو آسانی سے سمجھا جا سکے۔ اسی طرح محدثین اور
مفسرین نے بھی لغت سے بہت فائدہ اٹھایا۔
زبان دانی میں لغت کا کردار:لغت انسان کے ذخیرۂ
الفاظ میں اضافہ کرتی ہے۔ جو شخص لغت کے ذریعے مطالعہ کرتا ہے، اس کی زبان زیادہ مضبوط
اور مؤثر ہو جاتی ہے۔ وہ بہتر انداز میں گفتگو اور تحریر کر سکتا ہے۔
طلبہ جب
مضمون نویسی کرتے ہیں یا تقریر تیار کرتے ہیں تو لغت ان کے لیے بہت مددگار ثابت
ہوتی ہے۔ اس سے نئے الفاظ، محاورات اور درست استعمال معلوم ہوتے ہیں۔ یوں انسان کی
تحریر میں خوبصورتی اور روانی پیدا ہوتی ہے۔
تحقیق اور علمی کام میں لغت کی اہمیت:تحقیقی کام میں ہر لفظ کی
درست تعبیر ضروری ہوتی ہے۔ اگر کسی لفظ کا معنی غلط لیا جائے تو پورا مفہوم بدل
سکتا ہے۔ اسی لیے محققین ہمیشہ معتبر لغات سے رجوع کرتے ہیں۔
عربی علوم
میں "لسان العرب"، "القاموس المحیط" اور اردو میں
"فرہنگِ آصفیہ"،"فیروز اللغات" جیسی لغات کو بڑی اہمیت حاصل
ہے۔ ان لغات کی مدد سے الفاظ کی اصل، استعمال اور تاریخی پس منظر بھی معلوم کیا
جاتا ہے۔
طلبہ کے لیے لغت کے فوائد:مشکل الفاظ کے معنی
معلوم ہوتے ہیں۔ مطالعہ میں دلچسپی بڑھتی ہے۔ یادداشت مضبوط ہوتی ہے۔ زبان اور
بیان بہتر ہوتا ہے۔ امتحانات میں بہتر کارکردگی سامنے آتی ہے۔ جو طالبِ علم لغت
سے دوستی کر لیتا ہے، وہ علمی میدان میں زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔
موجودہ دور میں لغت کی آسانی:آج کے دور میں صرف کتابی
لغات ہی نہیں بلکہ ڈیجیٹل لغات بھی موجود ہیں۔ موبائل ایپس اور آن لائن ڈکشنریاں
چند لمحوں میں الفاظ کے معانی فراہم کر دیتی ہیں۔ اس سے مطالعہ مزید آسان ہو گیا
ہے۔ تاہم معتبر اور مستند لغات کا انتخاب ضروری ہے۔مطالعہ اور لغت کا آپس میں گہرا
تعلق ہے۔ لغت کے بغیر نہ زبان کی گہرائی سمجھی جا سکتی ہے اور نہ ہی علم کے خزانوں
تک صحیح رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ طالبِ علم، استاد، محقق اور عام قاری سب کے
لیے یکساں اہمیت رکھتی ہے۔ اگر ہم اپنے مطالعہ کے ساتھ لغت کے استعمال کی عادت
اپنالیں تو ہمارا علم، فہم اور زبان سب بہتر ہو جائیں گے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ
لغت علم کی کنجی اور مطالعہ کی بہترین ساتھی ہے۔
محمد
طلال عطاری (درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ ،کراچی ،پاکستان)
مطالعہ
علم حاصل کرنے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔ یہ معلومات کے حصول کے ذرائع میں سے
ایک ایسا ذریعہ ہے جسکو اختیار کر کہ بندہ علم کی منازل بتدریج مضبوط انداز سے طے
کر سکتا ہے ۔
مطالعہ کے
جہاں کافی فوائد اور اہمیت ہے، وہیں مطالعہ کے دوران استمداد باللغة یعنی لغت سے
مدد لینا بھی بہت ضروری ہے ۔خصوصاً اس میدان کے ابتدائی افراد کے لئے اور جبکہ
مطالعہ والی کتاب مطالعہ کرنے والے کی مادری زبان میں نہ ہو۔ اس مضمون میں لغت کے
استعمال کے کچھ فائدے اور نہ کرنے کے کچھ نقصانات کا مختصر بیان ہے۔
مطالعہ کے دوران لغت کا استعمال کرنا ایک اچھی
اور مفید عادت ہے جسکے اچھے نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
اسکا ایک
بڑا فائدہ یہ ہے کہ مشکل معنی کی وضاحت ہو جاتی ہے، مضمون یا عبارت کے دوران کوئی
ایسا لفظ آگیا جسکا معنی مطالعہ کرنے والے کے علم میں نہ ہو یا اسے فی الوقت
مستحضر نہ ہو تو اس صورت میں لغت سے اس لفظ کا معنی تلاشنا اور وہاں فٹ کرنا، یہ ایک
ایسا مرحلہ ہوتا ہے جو اگرچہ مشکل معلوم ہوتا ہے پر اس کچھ دیر کی مشکل کے بعد
آسانی اور درست معنی مل جانے کی راحت، جو اسے حاصل ہوتی ہے، یہ ایک طریقہ سے اسے
مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
اس کا ایک
اور فائدہ یہ بھی ہے کہ مسلسل لغت کے استعمال کرنے والے اور لفظ کے معنی تلاش کرنے
والے شخص کیلئے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ عبارات یا مضامین پڑھتے ہوئے اسے عام طور
پر لغت کی طرف محتاجی نہیں رہتی، اسکی ماضی کی محنت اسے مستقبل میں آسانی فراہم
کرتی ہے ۔
اب جب آپ
نے جان لیا کہ مطالعہ کرنے میں لغت کا کیا کردار ہے، تو اب مطالعہ کرتے ہوئے لغت
کا استعمال نہ کرنے کا نقصان بھی ملاحظہ فرمائیں کہ مطالعہ کرتے ہوئے لغت کا
استعمال نہ کرنے سے مشکل معانی کی معرفت نہیں ہوتی جسکی بنا پر عبارت یا مضمون
سمجھ نہیں آتے۔ اس کے علاوہ ایک لفظ کے بعض اوقات کئی معانی ہوتے ہیں جن کا دیگر
الفاظ سے مل کر معنی مختلف ہو جاتا ہے، ایسے الفاظ کے معانی کو لغت سے پہچاننا اشد
ضروری ہے ورنہ قوی امکان ہے کہ مطالعہ کرنے والا غلط مفہوم سمجھ جائے۔یہ مطالعہ
کرتے ہوئے لغت کے استعمال کے کچھ فوائد اور استعمال نہ کرنے میں کچھ نقصانات کا اختصار
کیساتھ بیان ہوا۔
عبارت کے
تالے کی کنجی لغت بھی ہے۔لغت کا الگ سے علم بھی ہے۔لغت کے استعمال پر زور اس لئے
بھی دیا جاتا ہے تاکہ مطالعہ کرنے والا اپنے مطالعہ اچھے اور درست انداز میں کرے
سکےاور پر اثر نتائج حاصل ہوں، محض فارمالٹی کیلئے لغت دیکھنے یا کبھی کبھی دیکھنے
سے وہ فوائد حاصل نہ ہونگے۔
جو طالب
علم، مطالعہ کیساتھ لغت کو لازم پکڑتا ہے ، وہ علم کی گہرائی اور اس کی حلاوت پانے
میں کامیاب ہو جاتا ہے، الفاظ کے کمالات اس پر ظاہر ہونے لگتے ہیں، اور اسے اللہ
پاک وسعتِ ذہنی کی دولت سے مالا مال بھی فرماتا ہے، بس نیت الله تعالیٰ کے دین کی
خدمت ہو، رب العزت کرم فرماتا ہے۔لغت کے استعمال کی اہمیت اس وقت بہت بڑھ جاتی ہے
جب کتاب مطالعہ کرنے والے کی مادری زبان کے علاوہ میں لکھی گئی ہو، کیونکہ مادری
زبان میں لکھی گئی کتاب کا مطالعہ کرنا اس کی نسبت قدرے آسان ہے کہ اس میں عموماً
معنی سمجھ آجاتے ہیں۔جبکہ دوسری زبان میں لکھی گئی کتب میں لغت کے بغیر اچھے نتائج
کا حصول کافی مشکل ہے ۔
اس لئے ہر
مطالعہ کرنے والے کو چاہئے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں لغت دیکھنے سے نہیں گھبرائے ،
لغت سے اپنا تعلق گہرا بنائے اسکے ذریعے اس کے علوم میں پختگی اور مضبوطی آئے گی۔
محمد
مبشر (درجہ سابعہ جامعۃ المدينہ فيضان عثمان غنی عنہ ،کراچی،پاکستان)
مطالعے میں
لغت کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ لغت نہ صرف نئے الفاظ کے معنی سمجھنے میں مدد دیتی ہے
بلکہ زبان دانی، فہمِ مطالعہ اور اظہارِ خیال کو بھی بہتر بناتی ہے۔ جب طالبِ علم
مطالعہ کرتے ہوئے کسی مشکل لفظ سے واقف نہیں ہوتا تو لغت اس کی رہنمائی کرتی ہے
اور صحیح مفہوم تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔
لغت کے
استعمال سے الفاظ کا ذخیرہ بڑھتا ہے۔ زیادہ الفاظ جاننے والا شخص اپنی بات زیادہ
مؤثر انداز میں بیان کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لغت تلفظ، ہجے اور الفاظ کے درست
استعمال کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے، جس سے زبان کی غلطیاں کم ہوتی ہیں۔
مطالعے کے
دوران لغت انسان میں تحقیق اور خود سیکھنے کی عادت پیدا کرتی ہے۔ طالبِ علم ہر نئی
بات کو سمجھنے کے لیے دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود تلاش اور تحقیق کرتا ہے۔
یہی عادت آگے چل کر علمی ترقی کا سبب بنتی ہے۔لغت کو علم کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ یہ
ہر طالبِ علم، استاد، ادیب اور قاری کے لیے نہایت ضروری کتاب ہے۔ مطالعے کے دوران
جب ہم کسی نئے یا مشکل لفظ سے گزرتے ہیں تو لغت اس لفظ کے معنی، تلفظ اور استعمال
کو واضح کرتی ہے۔ اس طرح قاری عبارت کا صحیح مفہوم سمجھ لیتا ہے اور اس کی معلومات
میں اضافہ ہوتا ہے۔
مطالعے میں
لغت کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ انسان کی زبان کو مضبوط بناتی ہے۔ جو شخص
لغت کا باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے، اس کے الفاظ کا ذخیرہ وسیع ہو جاتا ہے۔ وہ
اپنی گفتگو اور تحریر میں مناسب اور خوبصورت الفاظ استعمال کرنے کے قابل ہو جاتا
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کامیاب لکھنے والے اور مقررین لغت سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔
لغت صرف
الفاظ کے معنی ہی نہیں بتاتی بلکہ ان کے مترادفات، متضاد الفاظ اور جملوں میں
استعمال بھی سکھاتی ہے۔ اس سے زبان میں روانی اور خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔ جدید دور
میں آن لائن لغات اور موبائل ایپس نے اس کے استعمال کو مزید آسان بنا دیا ہے، جس
سے طلبہ فوری طور پر کسی بھی لفظ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے
علاوہ لغت انسان میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہے۔ جب قاری الفاظ کے صحیح معانی جان لیتا
ہے تو وہ مطالعے میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے اور اس کی سمجھ بوجھ بہتر ہو جاتی ہے۔ یوں
مطالعہ ایک خوشگوار اور مفید عمل بن جاتا ہے۔
نتیجتاً،
لغت مطالعے کی روح ہے۔ یہ نہ صرف زبان سیکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ علم میں اضافہ،
سوچ میں وسعت اور اظہار میں بہتری بھی پیدا کرتی ہے۔ ہر طالبِ علم کو چاہیے کہ وہ
لغت کے استعمال کی عادت اپنائے تاکہ وہ علمی اور ادبی میدان میں ترقی حاصل کر
سکے۔لغت استعمال کرنا بہت آسان لیکن اصولی طریقہ ہے۔ جب آپ مطالعہ کر رہے ہوں اور
کوئی نیا یا مشکل لفظ سامنے آئے تو سب سے پہلے اس لفظ کو غور سے پڑھیں اور ااس کا
ہم وزن کیا جائے پھر جو ف،ع ،یا ایک یا دو یا تین لام کے مقابلے میں آںٔیں تو انکو
لےکر۔۔ عربی سے اردو کرنے والی ڈکشنری ۔۔میں انکا معنی تلاش کیاجاتا ہے (جیسے۔
لفظ۔ کتاب۔ کوہم وزن کریں کہ ۔کتاب۔ بروزن ۔فعال۔ تواب اس میں ک ت ب حروف ااصلیہ ہیں
اور الف اس میں زائدہ ہے ۔
تو اس کا
معنی دیکھنے کے لیے ڈکشنری میں ک ت ب والےصفحہ میں دیکھیں گے تو آپ کو اسکا معنی
مل جاے گا
جب آپ کو
مطلوبہ لفظ مل جائے تو اس کے سامنے دیے گئے معنی، تلفظ، مترادفات اور مثالوں کو
غور سے پڑھیں تاکہ لفظ کا صحیح مفہوم سمجھ سکیں۔اگر ایک معنی سمجھ نہ آئے تو اسی
لفظ کے دوسرے معانی یا مثالیں بھی دیکھیں تاکہ مکمل سمجھ حاصل ہو جائے۔پڑھنے کے
بعد کوشش کریں کہ اس لفظ کو خود اپنے جملے میں استعمال کریں، اس سے یادداشت مضبوط
ہو جاتی ہے اور لفظ دیر تک ذہن میں رہتا ہے۔لغت استعمال کرنے سے سب سے بڑا فائدہ یہ
ہوتا ہے کہ انسان نئے الفاظ کے معنی، تلفظ اور درست استعمال کو سمجھ لیتا ہے۔ اس
سے زبان کی سمجھ بہتر ہوتی ہے اور مطالعہ آسان ہو جاتا ہے۔لغت الفاظ کے ذخیرے میں
اضافہ کرتی ہے۔ جو شخص زیادہ الفاظ جانتا ہے وہ اپنی بات بہتر، واضح اور مؤثر
انداز میں بیان کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لغت مترادفات اور متضاد الفاظ سکھا کر
زبان کو خوبصورت بناتی ہے۔یہ انسان میں خود سیکھنے کی عادت پیدا کرتی ہے۔ قاری کسی
لفظ کے لیے دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود تلاش کرتا ہے، جس سے اس کی علمی
صلاحیت بڑھتی ہے۔
لغت کی اہمیت:لغت علم کی بنیاد ہے۔ یہ
ہر زبان سیکھنے والے کے لیے ضروری ذریعہ ہے۔ اس کے بغیر کسی بھی متن کو مکمل طور
پر سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ صرف معنی نہیں بتاتی بلکہ درست جملے بنانے، الفاظ کے
درست استعمال اور زبان کی باریکیوں کو سمجھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
طلبہ، ادیب اور محققین سب لغت پر انحصار کرتے ہیں۔جدید دور میں لغت کی اہمیت اور
بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ نئی اصطلاحات اور الفاظ تیزی سے زبان میں شامل ہو رہے ہیں۔
لغت استعمال نہ کرنے کے نقصانات:اگر لغت
استعمال نہ کی جائے تو سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ قاری بہت سے الفاظ کے صحیح
معنی نہیں سمجھ پاتا، جس سے متن کا مفہوم غلط ہو سکتا ہے۔اس سے زبان کا ذخیرہ
محدود رہتا ہے اور انسان اپنی بات درست اور مؤثر انداز میں بیان نہیں کر پاتا۔ غلط
فہمیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔لغت نہ استعمال کرنے سے مطالعے میں دلچسپی کم ہو جاتی
ہے کیونکہ مشکل الفاظ سمجھ نہ آنے کی وجہ سے قاری جلدی بور ہو جاتا ہے۔
اس کے
علاوہ علم میں اضافہ رک جاتا ہے اور زبان کی کمزوری زندگی کے تعلیمی اور عملی
دونوں شعبوں پر اثر ڈالتی ہے۔
مطالعہ
انسان کی علمی، فکری اور اخلاقی ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ جو قومیں مطالعہ کو
اپناتی ہیں وہ علم و شعور میں ترقی کرتی ہیں، جبکہ مطالعہ سے دوری جہالت اور فکری
کمزوری کا سبب بنتی ہے۔ مطالعہ کو مؤثر، آسان اور مفید بنانے میں "لغت"
نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لغت ایک ایسا خزانہ ہے جس میں الفاظ کے معانی، تلفظ،
استعمال اور مختلف پہلوؤں کی وضاحت موجود ہوتی ہے۔ جب طالبِ علم یا قاری مطالعہ کے
دوران کسی مشکل لفظ کا سامنا کرتا ہے تو لغت اس کی بہترین رہنمائی کرتی ہے۔ اسی لیے
لغت کو علم کی کنجی بھی کہا جاتا ہے۔
لغت عربی
زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "الفاظ کا مجموعہ"۔ ہر زبان کی اپنی لغت
ہوتی ہے جس میں اس زبان کے الفاظ اور ان کے معانی درج ہوتے ہیں۔ اردو، عربی، انگریزی
اور دیگر زبانوں کی لغات نہ صرف الفاظ کے معنی بیان کرتی ہیں بلکہ ان کے صحیح
استعمال اور تلفظ سے بھی آگاہ کرتی ہیں۔ مطالعہ کے دوران جب کسی لفظ کا مفہوم سمجھ
میں نہ آئے تو لغت سے مدد لینے سے قاری کا علم بڑھتا ہے اور اس کی سمجھ میں اضافہ
ہوتا ہے۔
مطالعہ میں
لغت کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ یہ الفاظ کے صحیح معنی سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
اگر قاری کسی لفظ کا غلط مفہوم سمجھ لے تو پورا مضمون یا عبارت غلط سمجھ میں آسکتی
ہے۔ مثال کے طور پر ادب، تاریخ یا دینی کتابوں میں ایسے بہت سے الفاظ استعمال ہوتے
ہیں جو عام بول چال میں کم استعمال ہوتے ہیں۔ لغت ان الفاظ کی تشریح کرکے عبارت کا
مفہوم واضح کرتی ہے۔ اس طرح مطالعہ زیادہ مفید اور دلچسپ بن جاتا ہے۔
لغت ذخیرۂ
الفاظ میں اضافہ کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ ایک کامیاب طالبِ علم، ادیب یا مقرر
کے لیے وسیع ذخیرۂ الفاظ نہایت ضروری ہوتا ہے۔ جو شخص زیادہ الفاظ جانتا ہو وہ
اپنے خیالات بہتر انداز میں بیان کرسکتا ہے۔ مطالعہ کے دوران لغت کا استعمال انسان
کو نئے الفاظ سکھاتا ہے، ان کے مترادفات اور متضاد الفاظ سے روشناس کراتا ہے اور
زبان پر عبور پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے ادباء، شعراء اور محققین لغت کے
مطالعہ کو بہت اہمیت دیتے تھے۔
لغت انسان
کی تحریری اور تقریری صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتی ہے۔ جب انسان کسی لفظ کا درست
معنی، تلفظ اور استعمال جان لیتا ہے تو وہ گفتگو اور تحریر میں زیادہ اعتماد محسوس
کرتا ہے۔ طلبہ جب مضامین لکھتے ہیں یا تقریر کرتے ہیں تو لغت ان کی مدد کرتی ہے کہ
وہ مناسب اور خوبصورت الفاظ استعمال کریں۔ اس سے زبان میں روانی، خوبصورتی اور اثر
پیدا ہوتا ہے۔
مطالعہ میں
لغت کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ تحقیق اور علمی جستجو کا شوق پیدا کرتی
ہے۔ جب قاری کسی نئے لفظ کا مطلب تلاش کرتا ہے تو اس کی سوچ میں وسعت پیدا ہوتی
ہے۔ وہ صرف ایک لفظ نہیں سیکھتا بلکہ اس لفظ سے متعلق کئی نئے معانی اور معلومات
بھی حاصل کرتا ہے۔ اس طرح لغت مطالعہ کو محض پڑھنے تک محدود نہیں رکھتی بلکہ اسے
تحقیق اور غور و فکر کا ذریعہ بنادیتی ہے۔
دینی علوم
کے مطالعہ میں بھی لغت کی بڑی اہمیت ہے۔ قرآنِ پاک، احادیثِ مبارکہ اور فقہی
کتابوں میں بہت سے ایسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں جنہیں سمجھے بغیر اصل مفہوم تک
پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ عربی اور اردو لغات ان الفاظ کی وضاحت کرکے دینی مسائل کو
بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اسی لیے علماء کرام طلبہ کو لغت کے
استعمال کی خصوصی ترغیب دیتے ہیں تاکہ وہ علم کو صحیح انداز میں سمجھ سکیں۔
موجودہ
دور میں جدید ٹیکنالوجی نے لغت کے استعمال کو مزید آسان بنادیا ہے۔ پہلے لوگ موٹی
موٹی کتابی لغات استعمال کرتے تھے، لیکن اب موبائل ایپس اور آن لائن لغات کے ذریعے
چند لمحوں میں کسی بھی لفظ کا مطلب معلوم کیا جاسکتا ہے۔ گوگل ڈکشنری، اردو لغت
اور مختلف تعلیمی ایپس نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے علم حاصل کرنا آسان بنادیا ہے۔
تاہم کتابی لغت کی اپنی اہمیت اب بھی باقی ہے کیونکہ اس کے مطالعہ سے انسان میں
تحقیق اور صبر کی عادت پیدا ہوتی ہے۔
لغت کے
مسلسل استعمال سے انسان کی ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ حافظہ مضبوط
کرتی ہے، توجہ بڑھاتی ہے اور زبان دانی میں مہارت پیدا کرتی ہے۔ جو طلبہ روزانہ
مطالعہ کے دوران لغت سے مدد لیتے ہیں وہ امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں کیونکہ
انہیں الفاظ اور معانی پر زیادہ عبور حاصل ہوتا ہے۔
مختصر یہ
کہ لغت مطالعہ کا ایک لازمی جزو ہے۔ یہ نہ صرف الفاظ کے معانی سمجھاتی ہے بلکہ
علم، فہم، زبان دانی اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتی ہے۔ لغت کے بغیر
مطالعہ ادھورا محسوس ہوتا ہے کیونکہ مشکل الفاظ کی سمجھ کے بغیر علم کی گہرائی تک
پہنچنا ممکن نہیں۔ ہر طالبِ علم، استاد، محقق اور قاری کو چاہیے کہ وہ لغت کے
استعمال کی عادت اپنائے تاکہ اس کا مطالعہ زیادہ مؤثر، مفید اور بامقصد بن سکے۔ بے
شک لغت علم کے سمندر تک پہنچنے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔
مطالعہ میں
لغت ایک اہم عنصر ہے جو کہ زبان میں نکھار لاتا ہے ذہن کو کشادہ کرتا ہے اور تحریر
میں خوبصورتی کو بڑھاتا ہے لغت فہم عبارت کو یقینی بناتا ہے اور تحقیق کی صلاحیتیں
بڑھتی ہیں الفاظ کا چناؤ پیدا ہوتا ہے علم کی راہ وسیع ہوتی ہے آئیے کچھ ایسی چیزیں
پڑھتے ہیں جن سے مطالعہ میں لغت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
(1)لکھائی کی درستگی اور تلفظ:لغت کے ذریعے
لفظ کا صحیح تلفظ جانا جاتا ہے جس کے ذریعے لکھنے میں درستگی اور نکھار پیدا ہوتا
ہے اور تحریر خوبصورت دکھائی دیتی ہے ۔
(2)صحیح سمجھ اور معانی کی وضاحت:لغت تحریر
کو پڑھنے میں صحیح سمجھ تک پہنچاتی ہے اور الفاظ کے درست معنی کی وضاحت بھی کرتی
ہے اور لفظ کے درست سیاق و سباق کیا ہیں اس کا بھی لغت سے پتہ چلتا ہے تاکہ عبارت
میں کوئی غلطی کی گنجائش نہ رہے ۔
(3)جملہ بندی:لغت نہ صرف معنی ہی بتاتی
ہے بلکہ جملے میں لفظ نے کس طرح استعمال ہونا ہے یہ بھی لغت سکھاتی ہے لفظ کا جملے
میں کس جگہ مقام ہے کس جگہ نہیں اس کا بھی لوگوں سے پتہ چلتا ہے ۔
(4)تعلیم اور تحقیق میں مدد گار:طلبہ کے لیے
لغت ایک معاون کتاب ہے جس کے ذریعے طلباء کرام عربی کتابوں کو سمجھتے ہیں اور صیغے
وغیرہ تلاش کرتے ہیں ۔
(5)الفاظ میں اضافہ:جب بندہ
مطالعہ کرتا ہے تو نئے نئے الفاظ سیکھنے کو ملتے ہیں اور بہتر سے بہتر انداز سے
بندہ گفتگو کرنے پر قادر ہوتا ہے ۔
اس کے
علاوہ اور بھی بہت سارے فائدے ہیں بولنے کی صلاحیت آتی ہے اگر لغت کا پتہ ہو گا تو
مطالعہ کرنے میں مزا آتا ہے اور مزید مطالعہ کرنے کا شوق بڑھتا ہے ۔
اللہ تعالی
سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں دینی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور
صحیح لغت کو سمجھتے ہوئے ان کے معنی کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ نبی
کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
محمد
شعبان (درجہ سابعہ جامعۃ المدینہ فیضانِ فاروق اعظم سادھوکی ،لاہور ،پاکستان)
میٹھے میٹھے
اسلامی بھائیو!لغت ایک بہت ہی اہم فن ہے اور معاشرے کے اندر اس کا بہت ہی اعلیٰ
کردار ہے کسی بھی عربی یا کوئی اُردو کتاب کا مطالعہ کرتے وقت لغت کا استعمال بہت
ضروری ہے ، لغت سے مراد اس میں ایک عربی لفظ کے کئی کئی معانی ذکر کئے گئے ہیں اور
اس کے ذریعہ مطالعہ کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے قرآن مجید کی تفسیر کرتے وقت اور
احادیث مبارکہ کی تشریح کرتے وقت لغت سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ
سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مطالعہ کرتے وقت لغت کا استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
بجاہ خاتم النبیین ﷺ ۔
(1) تراجم میں آسانی: کسی بھی
کتاب خواہ وہ عربی میں ہو یا اردو میں اس اس کے معانی سمجھنے کے لیے اور ترجمہ
کرنے کے لیے اس لغت کا بہت اہم کردار ہے اس کے ذریعہ سے بہت کچھ سمجھ میں آجاتا ۔
(2) عربی لفظ کا معنی سمجھنا: عربی لفظ
کا معنی سمجھنے کے لیے لغت کی ضرورت پیش آتی ہے اور اس سے ہی سمجھا جاتا ہے ادھر
کونسا معنی مراد لیں گے ۔
(3) تفاسیر میں لغت کا کردار: قرآن مجید
کی تفسیر کرتے وقت بھی ہمیں لغت کی بہت زیادہ ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ ایک ایک عربی
لفظ کہ کئی کئی معانی ہوتے ہیں اور کدھر کونسا معنی مراد لیں گے یہ بھی ہمیں لغت
کے ذریعے ہی معلوم ہوگا ۔
(4) احادیث کے تراجم میں لغت کی اہمیت:
حدیث پاک کا ترجمہ کرتے وقت بھی ہمیں لغت کی ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ جب بھی
کسی عربی کتاب کا ترجمہ وغیرہ کریں گے ہمیں اس عربی لفظ کا معنی دیکھنے کے لیے لغت
کی طرف محتاج ہوں گے ۔
(5) لغت علماء کرام کی ایک اشد
ضرورت ہے: علماء کرام جب بھی کسی عربی لفظ کا ترجمہ کرتے ہیں اس وقت لغت کی طرف رُجوع
کرتے ہیں لغت علماء کرام کی روز مرہ میں آنے والا فن ہے لغت پر بہت سے علماء کرام
نے بہت سی کتب تصنیف فرمائیں ہیں۔
ہمیں چاہیے
کہ ہم جب بھی کسی عربی کتاب کا ترجمہ کریں یا کسی کتاب کو پڑھیں تو اس کو پڑھتے
وقت اور پڑھنے کے دوران لغت سے استفادہ حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ
ہمیں مطالعہ کرتے وقت لغت کو استعمال کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم
النبیین ﷺ ۔
علم کی دنیا
میں داخل ہونے کا سب سے پہلا دروازہ "لفظ" ہے۔ اور ہر لفظ کے معانی و
مفاہیم تک پہنچنے کا سب سے معتبر ذریعہ "لغت" ہے۔ مطالعہ چاہے دینی ہو یا
دنیاوی، لغت کے بغیر ادھورا اور ناقص رہتا ہے۔ جس طرح مسافر کے لیے نقشہ ضروری ہے،
اسی طرح طالبِ علم کے لیے لغت ایک رہنما کا درجہ رکھتی ہے۔ اگر الفاظ کے درست معانی
معلوم نہ ہوں تو نہ عبارت سمجھ آتی ہے، نہ مفہوم واضح ہوتا ہے اور نہ ہی علم کی
لذت حاصل ہوتی ہے۔ اسی لیے اسلافِ امت نے لغت کو علم کی کنجی قرار دیا ہے۔
لغت کی
اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآنِ مجید کو سمجھنے کے لیے بھی
عربی لغت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم فصیح عربی جانتے تھے، اس
کے باوجود جب کوئی لفظ مشکل ہوتا تو اس کا معنی اہلِ لغت سے معلوم کرتے۔ حضرت عبد
اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ مشکل الفاظ کے معانی قدیم
عربی اشعار سے تلاش کیا کرتے تھے۔ امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: "لغت
کی معرفت تفسیر کے لیے شرط ہے"۔ (الاتقان فی علوم القرآن، النوع التاسع
والثلاثون، ج 2، ص 179)
لغت
مطالعے کے دوران تین بڑے فائدے دیتی ہے:
اول: صحیح
فہم :بہت سے الفاظ کے کئی معانی ہوتے ہیں۔ سیاق و سباق کے مطابق درست معنی کا
انتخاب لغت ہی سے ممکن ہے۔ مثلاً عربی لفظ "عین" کے 20 سے زائد معانی ہیں۔
آنکھ، چشمہ، جاسوس، اصل، سونا وغیرہ۔ اب اگر طالبِ علم بغیر لغت دیکھے اپنی طرف سے
معنی لے لے تو پوری عبارت کا مفہوم بدل جائے گا۔
سوم: علمی
غلطیوں سے حفاظت :بہت سے لوگ صرف سنی سنائی بات پر یا اندازے سے معنی لے لیتے ہیں
جس سے سنگین علمی غلطیاں جنم لیتی ہیں۔ خاص طور پر احادیث اور فقہی عبارات میں ایک
زبر زیر کا فرق معنی بدل دیتا ہے۔ لغت ان غلطیوں سے بچاتی ہے۔ محدثین کرام کا اصول
تھا کہ وہ "غریب الحدیث" یعنی حدیث کے مشکل الفاظ پر مستقل کتابیں
لکھتے۔ امام ابو عبید قاسم بن سلام رحمہ اللہ کی "غریب الحدیث" اس کی
بہترین مثال ہے۔
دورِ حاضر
میں مطالعہ کے رجحان میں کمی کی ایک بڑی وجہ لغت سے دوری ہے۔ طلبہ کتاب کھولتے ہیں،
دو چار مشکل الفاظ سامنے آتے ہیں، سمجھ نہیں آتے، تو کتاب بند کر دیتے ہیں۔ اگر
ساتھ لغت رکھنے کی عادت ہو تو یہ مشکل آسان ہو جائے۔ اب تو موبائل میں بھی مستند
لغات میسر ہیں جیسے "المعانی"، "فیروز اللغات"، "اردو
لغت بورڈ" کی لغت۔
یاد رکھیں،
لغت دیکھنا کم علمی کی علامت نہیں بلکہ علم سے محبت کی دلیل ہے۔ امام شافعی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں: "جس نے لغت میں مہارت حاصل نہ کی اس نے علم کا ایک بڑا
حصہ کھو دیا"۔ (مناقب الشافعی للبیہقی، ج 2، ص 155)
من جملہ یہ
کہ مطالعہ اور لغت کا تعلق ایسا ہی ہے جیسا جسم اور روح کا۔ لغت کے بغیر مطالعہ بے
روح ہے۔ ہر طالبِ علم کو چاہیے کہ دورانِ مطالعہ لغت اپنے پاس رکھے، نئے الفاظ نوٹ
کرے اور انہیں یاد کرے۔ یہی طریقہ علم میں پختگی اور فہم میں گہرائی پیدا کرے گا۔
جو قومیں الفاظ کی قدر کرتی ہیں، وہی علم کی معراج پاتی ہیں۔
محمد
عثمان عطاری(مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن ،لاہور،پاکستان)
علم حاصل
کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ مطالعہ یعنی کتابیں پڑھنا ہے۔ کتابوں کا مطالعہ اسی وقت
بامقصد، کامیاب اور مفید ہوتا ہے جب ہمیں ان میں موجود الفاظ کا درست تلفظ، معنی،
مفہوم اور استعمال معلوم ہو۔ یہ تمام چیزیں ہمیں لغت (Dictionary) سے حاصل ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لغت کو علم و ادب کی دنیا میں
خاص مقام حاصل ہے۔ اور مطالعہ ذہن کو روشن کرتا ہے اور لغت اس روشنی کو راستہ
دکھاتی ہے
اور یوں
بھی کہنا درست ہوگا کہ مطالعہ علم دیتا ہے اور لغت اس علم کو سمجھنے کا ہنر سکھاتی
ہے۔لغت ایک ایسا علمی خزانہ ہے جس میں الفاظ کے معنی، تلفظ، استعمال، مترادفات،
محاورات اور بعض اوقات ان کی تاریخ بھی درج ہوتی ہے۔ آئیے لغت کی مزید اہمیت و
افادیت جانتے ہیں۔
الفاظ کے معنی معلوم کرنے میں مدد:مطالعے کے
دوران اکثر مشکل الفاظ سامنے آتے ہیں۔ لغت ان الفاظ کے معنی جاننے میں ہماری مدد
کرتی ہے۔ اور جب تک کسی مشکل لفظ کا معنی معلوم نہ ہو، عبارت پوری طرح سمجھ میں نہیں
آتی۔ اور اس بات کو درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) پڑھنے اور پڑھانے والے بخوبی
جانتے ہیں۔ کہ لغت کے بغیر ایک استاد کا پڑھانا ناممکن کے قریب ہی ہے ۔
آئندہ مطالعہ آسان ہوتا اور وقت بھی
بچتا ہے:جو شخص لغت استعمال کرنے کی عادت بنا لیتا ہے، اس کے لیے آئندہ مطالعہ آسان
ہو جاتا ہے۔ کئی الفاظ بار بار استعمال ہوتے ہیں، اس لیے ان کے معنی ذہن نشین ہو
جاتے ہیں۔ یوں ہر بار لغت کھولنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور کم وقت میں زیادہ مطالعہ
ہو جاتا ہے۔
درست تلفظ اور معنی کی کثرت:مطالعے کے
دوران بعض الفاظ عربی، فارسی یا اردو کے ہوتے ہیں۔ جب ہم متعلقہ زبان کی لغت دیکھتے
ہیں تو ان کا درست تلفظ اور معنی معلوم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ
ایک لفظ کے کئی معانی ہو سکتے ہیں۔ پھر موقع کی مناسبت سے ان الفاظ کو مختلف مواقع
پر استعمال کرکے ہم اپنی گفتگو اور تحریر میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔
مختصر یہ
کہ لغت کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ یہ نہ صرف مطالعے کو آسان بناتی ہے بلکہ زبان و بیان
میں بھی نکھار پیدا کرتی ہے۔ اگر ہم مطالعے میں لغت کی اہمیت کو ایک جملے میں بیان
کرنا چاہیں تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ:لغت مطالعے کی جان ہے۔
جواد
احمد (جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ ، کراچی ،پاکستان)
اردو زبان
میں لغت کے کئی اقسام ہیں جو استعمال کے مقصد اور ترتیب کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔
ذیل میں لغت کے چند اہم اقسام دیے جا رہے ہیں:
عام لغت:یہ عام استعمال کی لغت ہوتی ہے، جس میں
ایک زبان کے الفاظ کے معنی اور ان کے مترادفات دیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر:اردو
سے اردو لغت،اردو سے انگریزی لغت
ایسی لغت
جس میں دو زبانوں کے درمیان ترجمہ کیا جاتا ہے، مثلاً:اردو-انگریزی لغت انگریزی-اردو
لغت
مترادفات کی لغت: (Thesaurus):یہ لغت مترادفات (Synonyms) اور متضاد الفاظ (Antonyms) فراہم کرتی ہے تاکہ مختلف الفاظ کے ذریعے اظہار کو بہتر بنایا جا
سکے۔
تشریحی لغت:ایسی لغت جس میں الفاظ کی مکمل
وضاحت، معنی، تلفظ، اور جملے میں استعمال کی مثال دی جاتی ہے۔
تاریخی
لغت:ایسی لغت جس میں الفاظ کی تاریخی پس منظر اور ان کے ارتقاء کی تفصیلات فراہم کی
جاتی ہیں۔
اشاریاتی
لغت:یہ لغت خاص موضوعات پر مواد تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، جیسے کتب،
رسائل، یا دیگر اشاعتی مواد کے حوالہ جات۔
ان اقسام
کو استعمال کرنے کا مقصد مختلف ہو سکتا ہے، جیسے تعلیمی، تحقیقی، یا عام معلومات
کے لیے۔
مطالعہ کے
دوران لغت (Dictionary) کا استعمال قارئین کی فہم کو گہرا کرنے، ذخیرہ
الفاظ بڑھانے اور زبان پر مکمل دسترس حاصل کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ لغت محض الفاظ
کے معانی تلاش کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ علم اور تحقیق کے نئے دروازے کھولتی
ہے۔مطالعہ میں لغت کی اہمیت اور افادیت کو مندرجہ ذیل نکات کے ذریعے واضح کیا جا
سکتا ہے۔
صحیح تفہیم:
کتاب یا مضمون پڑھتے وقت جب کوئی مشکل یا نیا لفظ سامنے آتا ہے، تو لغت اس کا درست
ترین لغوی اور اصطلاحی مفہوم واضح کرتی ہے۔
سیاق و
سباق کی تفہیم:ایک ہی لفظ کے کئی معانی ہو سکتے ہیں، لغت مطالعہ کرنے والے کو یہ
سکھاتی ہے کہ جملے کے سیاق و سباق کے مطابق کون سا معنی موزوں ہے۔
نئے الفاظ
کا سیکھنا: لغت کا باقاعدہ استعمال قاری کے ذخیرہ الفاظ کو وسعت دیتا ہے، جس سے اس
کی اپنی تحریر اور تقریر کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے۔
تخلیقی
صلاحیتیں: الفاظ کا وسیع ذخیرہ انسان کے دماغ کے خوابیدہ حصوں کو متحرک کرتا ہے،
جس سے فکری اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
مطالعہ
کرتے ہوئے اگر لغت کے الفاظ ذہن نشین نہ ہو تو خرابی لازم ہوتی ہے۔
مطالعہ
انسان کی ذہنی، فکری اور علمی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہے۔ لیکن کسی بھی تحریر،
کتاب یا مضمون سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے زبان اور اس کے الفاظ پر عبور ہونا
لازمی ہے۔ مطالعے کے دوران لغت (Dictionary) ایک ایسے رہنما کا کردار ادا
کرتی ہے جو قاری کے لیے علم کے بند دروازے کھولتی ہے۔ لغت کے بغیر مطالعہ ادھورا
اور سطحی رہ جاتا ہے۔
ذیل میں
مطالعہ کے دوران لغت کے استعمال کی بنیادی اہمیت اور اس کے فوائد کا تفصیلی احاطہ
کیا گیا ہے:
(1) ذخیرہ الفاظ (Vocabulary) میں اضافہ :کسی بھی زبان کو سیکھنے اور اس پر
گرفت مضبوط کرنے کے لیے لغت سب سے بہترین ہتھیار ہے۔ مطالعے کے دوران جب قاری نئے،
ثقیل یا نایاب الفاظ سے ٹکراتا ہے، تو لغت اسے ان الفاظ کے درست معنی فراہم کرتی
ہے۔ بار بار لغت کا استعمال قاری کے اپنے ذاتی ذخیرہ الفاظ کو وسعت دیتا ہے، جس سے
اس کی گفتگو اور تحریر میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔
(2) تفہیمِ مضمون اور گہرائی کا
ادراک :بعض اوقات کسی جملے میں ایک واحد لفظ کا مطلب نہ جاننے کی وجہ سے پورے پیراگراف
کا مفہوم بدل جاتا ہے یا سمجھ نہیں آتا۔ لغت قاری کو متن کا اصل سیاق و سباق (Context) سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے کتاب کا اصل پیغام، مصنف کا نظریہ
اور مضمون کی گہرائی واضح ہو کر سامنے آتی ہے اور قاری ابہام سے بچ جاتا ہے۔
(3) درست تلفظ اور اعراب کی ادائیگی
:صرف لفظ کا مطلب جاننا کافی نہیں ہوتا، بلکہ اسے صحیح طریقے سے بولنا بھی
زبان دانی کا اہم حصہ ہے۔ لغت میں الفاظ کے اعراب (زیر، زبر، پیش) اور تلفظ کی
واضح رہنمائی موجود ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے قاری الفاظ کو غلط بولنے کی عادت سے
بچتا ہے اور اس کی لغت پر مبنی پڑھنے کی عادت اس کی بول چال کو بھی معیاری بنا دیتی
ہے۔
(4) الفاظ کا درست استعمال اور
گرامر :ایک ہی لفظ کے مختلف مقامات پر الگ الگ معانی ہو سکتے ہیں۔ لغت ہمیں بتاتی
ہے کہ کوئی لفظ اسم (Noun) ہے، فعل (Verb) ہے یا صفت (Adjective)۔ مزید برآں، یہ الفاظ کے محاوراتی اور مجازی استعمال سے بھی
روشناس کراتی ہے۔ اس علم کی بدولت قاری اپنی تحریر اور تقریر میں الفاظ کا صحیح
اور بروقت استعمال کرنے کے قابل ہوتا ہے۔
(5) تحقیق اور خود اعتمادی میں
اضافہ :لغت کا باقاعدہ استعمال انسان میں خود شناسی اور تحقیقی مادہ پیدا کرتا ہے۔
جب قاری کسی پر انحصار کیے بغیر خود لفظ کا مطلب تلاش کرتا ہے، تو اس کا علمی
اعتماد بڑھتا ہے۔ زبان پر مضبوط گرفت ہونے سے وہ مشکل سے مشکل کتاب پڑھنے سے نہیں
گھبراتا۔
محمد
بلال رضا عطّاری (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ ، کراچی،پاکستان)
مطالعہ
انسان کی زندگی میں بہت اہم مقام رکھتا ہے۔ علم حاصل کرنے، شعور بڑھانے اور دنیا
کو سمجھنے کے لیے مطالعہ ضروری ہے۔ انسان جتنا زیادہ مطالعہ کرتا ہے اتنا ہی اس کے
علم، سوچ اور تجربے میں اضافہ ہوتا ہے۔ مگر مطالعے کے دوران اکثر ایسے الفاظ سامنے
آتے ہیں جن کے معنی سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر ان الفاظ کے معنی معلوم نہ ہوں تو
پوری عبارت سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ ایسی صورت میں لغت انسان کی بہترین
رہنمائی کرتی ہے۔ لغت نہ صرف الفاظ کے معنی بتاتی ہے بلکہ زبان کو درست انداز میں
سمجھنے اور استعمال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اسی وجہ سے مطالعے میں لغت کی اہمیت
بہت زیادہ ہے۔
لغت کا تعارف:لغت ایک ایسی کتاب ہے جس
میں کسی زبان کے الفاظ کو ترتیب وار جمع کیا جاتا ہے اور ان کے معنی، تلفظ اور
استعمال بیان کیے جاتے ہیں۔ ہر زبان کی اپنی الگ لغت ہوتی ہے، جیسے اردو لغت، عربی
لغت اور انگریزی لغت وغیرہ۔ لغت انسان کو نئے الفاظ سیکھنے اور زبان کے خزانے کو
بڑھانے کا بہترین ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ قدیم زمانے سے علماء اور ادباء لغات مرتب
کرتے آئے ہیں تاکہ لوگوں کو زبان سیکھنے میں آسانی ہو۔
مطالعے میں لغت کی ضرورت:مطالعے کے
دوران بہت سے مشکل اور نئے الفاظ سامنے آتے ہیں۔ اگر قاری ان الفاظ کے معنی نہ
جانتا ہو تو مضمون یا کتاب کا اصل مفہوم سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لغت ان مشکل
الفاظ کے معنی معلوم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف لفظ کا مطلب معلوم
ہوتا ہے بلکہ اس کا صحیح تلفظ اور درست استعمال بھی پتہ چلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
طلبہ، اساتذہ اور اہلِ علم مطالعے کے وقت لغت کو اپنے پاس رکھتے ہیں۔
زبان دانی میں لغت کا کردار:لغت زبان
کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جو شخص لغت کا استعمال کرتا ہے اس کے ذخیرۂ
الفاظ میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اس کی گفتگو اور تحریر زیادہ مؤثر اور خوبصورت ہو
جاتی ہے۔ لغت کے ذریعے مترادف، متضاد اور محاورات بھی سیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس طرح
انسان زبان کے باریک نکات سے واقف ہو جاتا ہے اور اس کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ
ہوتا ہے۔
طلبہ کے لیے لغت کی اہمیت:طلبہ کے لیے
لغت ایک قیمتی خزانے کی حیثیت رکھتی ہے۔ امتحانات کی تیاری، مضامین لکھنے اور کتابیں
سمجھنے میں لغت بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو طالب علم لغت کے استعمال کی عادت اپنا
لیتا ہے وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔ لغت کی مدد سے طالب علم
نئے الفاظ سیکھتا ہے اور اپنی تحریر کو بہتر بناتا ہے۔
جدید دور میں لغت کی اہمیت:موجودہ
دور میں ٹیکنالوجی نے لغت کے استعمال کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب صرف کتابی لغات
ہی نہیں بلکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ پر بھی آن لائن لغات موجود ہیں۔ چند سیکنڈ میں
کسی بھی لفظ کا مطلب، تلفظ اور ترجمہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر
طلبہ اور محققین کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ جدید لغات میں مثالیں اور تلفظ سننے کی
سہولت بھی موجود ہوتی ہے جس سے سیکھنے کا عمل مزید آسان ہو جاتا ہے۔
لغت اور علمی ترقی:لغت علمی
ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے انسان مختلف علوم و فنون کی اصطلاحات کو سمجھتا
ہے۔ سائنس، ادب، تاریخ اور دینی علوم کے مطالعے میں لغت بہت مدد دیتی ہے۔ لغت
انسان کی تحقیق اور جستجو کے جذبے کو بڑھاتی ہے اور اسے زیادہ علم حاصل کرنے کی
ترغیب دیتی ہے۔
مختصر یہ
کہ لغت مطالعے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ مشکل الفاظ کو آسان بناتی ہے، زبان کو بہتر
کرتی ہے اور علم میں اضافہ کرتی ہے۔ لغت کے استعمال سے انسان کی تحریر، گفتگو اور
فہم میں بہتری آتی ہے۔ ہر طالب علم اور علم دوست شخص کو چاہیے کہ وہ لغت کے
استعمال کی عادت اپنائے تاکہ وہ بہتر انداز میں علم حاصل کر سکے اور اپنی علمی
صلاحیتوں کو ترقی دے سکے۔
Dawateislami