میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!لغت ایک بہت ہی اہم فن ہے اور معاشرے کے اندر اس کا بہت ہی اعلیٰ کردار ہے کسی بھی عربی یا کوئی اُردو کتاب کا مطالعہ کرتے وقت لغت کا استعمال بہت ضروری ہے ، لغت سے مراد اس میں ایک عربی لفظ کے کئی کئی معانی ذکر کئے گئے ہیں اور اس کے ذریعہ مطالعہ کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے قرآن مجید کی تفسیر کرتے وقت اور احادیث مبارکہ کی تشریح کرتے وقت لغت سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مطالعہ کرتے وقت لغت کا استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین  ﷺ ۔

(1) تراجم میں آسانی: کسی بھی کتاب خواہ وہ عربی میں ہو یا اردو میں اس اس کے معانی سمجھنے کے لیے اور ترجمہ کرنے کے لیے اس لغت کا بہت اہم کردار ہے اس کے ذریعہ سے بہت کچھ سمجھ میں آجاتا ۔

(2) عربی لفظ کا معنی سمجھنا: عربی لفظ کا معنی سمجھنے کے لیے لغت کی ضرورت پیش آتی ہے اور اس سے ہی سمجھا جاتا ہے ادھر کونسا معنی مراد لیں گے ۔

(3) تفاسیر میں لغت کا کردار: قرآن مجید کی تفسیر کرتے وقت بھی ہمیں لغت کی بہت زیادہ ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ ایک ایک عربی لفظ کہ کئی کئی معانی ہوتے ہیں اور کدھر کونسا معنی مراد لیں گے یہ بھی ہمیں لغت کے ذریعے ہی معلوم ہوگا ۔

(4) احادیث کے تراجم میں لغت کی اہمیت: حدیث پاک کا ترجمہ کرتے وقت بھی ہمیں لغت کی ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ جب بھی کسی عربی کتاب کا ترجمہ وغیرہ کریں گے ہمیں اس عربی لفظ کا معنی دیکھنے کے لیے لغت کی طرف محتاج ہوں گے ۔

(5) لغت علماء کرام کی ایک اشد ضرورت ہے: علماء کرام جب بھی کسی عربی لفظ کا ترجمہ کرتے ہیں اس وقت لغت کی طرف رُجوع کرتے ہیں لغت علماء کرام کی روز مرہ میں آنے والا فن ہے لغت پر بہت سے علماء کرام نے بہت سی کتب تصنیف فرمائیں ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ ہم جب بھی کسی عربی کتاب کا ترجمہ کریں یا کسی کتاب کو پڑھیں تو اس کو پڑھتے وقت اور پڑھنے کے دوران لغت سے استفادہ حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مطالعہ کرتے وقت لغت کو استعمال کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ ۔