مطالعہ میں لغت ایک اہم عنصر ہے جو کہ زبان میں نکھار لاتا ہے ذہن کو کشادہ کرتا ہے اور تحریر میں خوبصورتی کو بڑھاتا ہے لغت فہم عبارت کو یقینی بناتا ہے اور تحقیق کی صلاحیتیں بڑھتی ہیں الفاظ کا چناؤ پیدا ہوتا ہے علم کی راہ وسیع ہوتی ہے آئیے کچھ ایسی چیزیں پڑھتے ہیں جن سے مطالعہ میں لغت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

(1)لکھائی کی درستگی اور تلفظ:لغت کے ذریعے لفظ کا صحیح تلفظ جانا جاتا ہے جس کے ذریعے لکھنے میں درستگی اور نکھار پیدا ہوتا ہے اور تحریر خوبصورت دکھائی دیتی ہے ۔

(2)صحیح سمجھ اور معانی کی وضاحت:لغت تحریر کو پڑھنے میں صحیح سمجھ تک پہنچاتی ہے اور الفاظ کے درست معنی کی وضاحت بھی کرتی ہے اور لفظ کے درست سیاق و سباق کیا ہیں اس کا بھی لغت سے پتہ چلتا ہے تاکہ عبارت میں کوئی غلطی کی گنجائش نہ رہے ۔

(3)جملہ بندی:لغت نہ صرف معنی ہی بتاتی ہے بلکہ جملے میں لفظ نے کس طرح استعمال ہونا ہے یہ بھی لغت سکھاتی ہے لفظ کا جملے میں کس جگہ مقام ہے کس جگہ نہیں اس کا بھی لوگوں سے پتہ چلتا ہے ۔

(4)تعلیم اور تحقیق میں مدد گار:طلبہ کے لیے لغت ایک معاون کتاب ہے جس کے ذریعے طلباء کرام عربی کتابوں کو سمجھتے ہیں اور صیغے وغیرہ تلاش کرتے ہیں ۔

(5)الفاظ میں اضافہ:جب بندہ مطالعہ کرتا ہے تو نئے نئے الفاظ سیکھنے کو ملتے ہیں اور بہتر سے بہتر انداز سے بندہ گفتگو کرنے پر قادر ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے فائدے ہیں بولنے کی صلاحیت آتی ہے اگر لغت کا پتہ ہو گا تو مطالعہ کرنے میں مزا آتا ہے اور مزید مطالعہ کرنے کا شوق بڑھتا ہے ۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں دینی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صحیح لغت کو سمجھتے ہوئے ان کے معنی کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔