دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 06 اپریل2021ء سے کراچی ریجن میں تقریباً 300 مقامات پر ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس“کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 4000 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبالِ ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ دیگر اوراد و وظائف بھی سکھائے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو ماہانہ کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز مدرسات کا مکمل ڈیٹا تیار کرنے اورمدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


کراچی زون ساؤتھ 2 میں تربیتی سیشن کا انعقاد

Wed, 21 Apr , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں زون مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو فیضانِ تلاوت کورس کروانےکےحوالے سے نکات بتائےاور ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


             دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگہ حیات کے ایک علاقے میں ایک دن کا نماز تراویح کورس کا انعقاد ہوا جس میں18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شارٹ کورس کی علاقہ سطح ذمہ دار نے اسلامی بہن نے تراویح کے فضائل کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تراویح پڑھنے سے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز ماہ رمضان میں تراویح پڑھنے اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کے متعلق ترغیب دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا، شعبہ کے دینی کاموں کوبڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی شعبہ وائز لینے اور رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں قائدآبادقاسم ٹاؤن میں’’ رمضان کیسے گزاریں ‘‘ کورس منعقد ہواجس میں 38 ا سلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن ’’رمضان کیسے گزاریں ‘‘موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے ، اور آئندہ ہونے والے شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حافظہ آباد زون نگران و زون مشاورت، کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے حافظ آباد زون کی اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے اوررسالہ کار کردگی انٹر کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے شعبہ جات کےحوالےسے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی شرقی ڈویژن عمرٹاؤن میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کاانعقاد ہوا جس میں29 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے، عشر کے حوالے سے احکام سلائیڈز پریزنٹیشن کے مددسے سمجھائے آخر میں اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز کرنے اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن اور مظفر گڑھ زون میں بذریعہ ٹیلی فون مدنی مشورے کاانعقادہواجن میں ملتان ریجن شارٹ کورسز زون احمد پور شرقیہ اور وہاڑی کی زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان میں ہونے والے فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کے نکات بتائے ہوئے نماز درست کرنے کے حوالےسے مفتاحُ الجنہ کورس اور طہارت کورس کروانے کاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو کورسز کےاہداف دیئے۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں کورس کے مقامات کا ایڈریس ریکارڈ تیار کرنے اور شعبہ پر تقرری کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  ملتان ریجن میں90 مقامات پر فیضانِ زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا جن میں علاقہ سطح پر 1891 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکٰوة کی حکمتیں بتانے کے ساتھ ساتھ وڈیو کلپ کے ذریعے زکٰوة نکالنے کاطریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر 489 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہارکیا جبکہ 366 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی نیت کی مزید 477 نے آئندہ ہونے والےشارٹ کورس کرنے کی نیت کااظہارکیا۔

اسی طرح مظفر گڑھ زون میں اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو فیضانِ تلاوت قرآن کورس کےحوالے سے نکات بتائے


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون کوئٹہ میں2 دن پرمشتمل زون کوئٹہ کی 3 کابینہ میں آن لائن فیضان زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا جن میں 27 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوٰة کے مسائل سمجھائےاور دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی شرقی ڈویژن ہاؤسنگ کالونی میں فرض علوم پر مشتمل ”کورس فیضانِ زکوٰۃ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 28 شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدرسہ اسلامی بہن نے زکوٰۃ کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے، عشر کے حوالے سے احکام سمجھائے اور آخر میں اسلامی بہنوں کو مزید شارٹ کورسز کرنے اور ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔