
اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی
زون ایسٹ2 کی کابینہ گلزار ہجری میں تین دن کاآن
لائن سیشن بنام ’’ رمضان بخشش کا سامان ‘‘منعقد ہوا جس میں58 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
شب وروز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے لیلۃ
القدر کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اعتکاف کے مسائل، غم ِرمضان کیسے حاصل ہو،
رمضان کے بعد نیکیوں پہ استقامت، نیز لیلۃ
الجائزہ اور عید الفطر کی اہمیت بتائی اور شش عید کے روزوں کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں آل پاکستان میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ذمہ
دار اسلامی بہن نے فیضانِ تجوید و نماز کورس کو پاکستان کے ہر ریجن میں علاقہ سطح
تک بہترین مدرسہ کے ذریعہ کروانےکاذہن دیا اور کورس کروانے کے حوالے اسلامی بہنوں
کو نکات دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور ریجن حافظ آباد زون میں
3 دنرمضان بخشش کا سا مان کورس کاانعقادہواجس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومسجد بیت میں اعتکاف کرنے کے فضائل بتاتےہوئے نماز کی پابندی کرنے،اعتکاف کرنے کاذہن دیاجس
پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں حافظ
آباد کابینہ کی ڈویژن شرقی کے علاقہ ہاؤسنگ کالونی ، محلہ قادر آباد اور محلہ
شریف پورہ میں فیضانِ تلاوت قراٰن کورس
کاانعقاد ہوا جن میں شعبہ شارٹ کورسز ذمہ
دار ، شعبہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ داراسلا می بہنوں نے شرکت کی ۔
زون سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے مدنی
پھول کےساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو 3 دن پر
مشتمل رمضان بخشش کا سامان کورس کا تعارف بھی پیش کیا
اور اس کورس کو کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسی طرح شعبہ شارٹ کورسز کے تحت حافظ آباد شرقی ڈویژن کے علاقہ عمر ٹاؤن
میں رمضان بخشش کا سامان کورس منعقدہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 03 مئی 2021ء بروز پیر کراچی کے علاقے میمن نگر سیکٹر 15 اے میں کورس
فیضان تلاوت کے اختتام پہ ختم القرآن کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ ڈیفینس میں فیضان تلاوت
کورس کا انعقاد ماہ رمضان میں 5 مقامات پہ ہوا جس میں 3مئی 2021ء بروز پیر اختتام پذیر ہوا کرونا SOPs کا خیال رکھتے ہوئے
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔



اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت کراچی زون ساؤتھ 2 کابینہ بلدیہ میں ماہ رمضان
1442ھ کے ابتدائی دو عشروں میں63 مقامات پر تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 1100
سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ
دنوں داتا صاحب کا بینہ میں تلاوت قراٰن
کورس کاانعقادہواجس میں داتا صاحب کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے کاذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ
سننے کاترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقدہوا جس میں تمام کراچی کی ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ
کورسز کے مقامات کی انٹری اورمفتشات کے ٹیسٹ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو
تربیتی نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں علاقہ
تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن شعبہ شارٹ کورسزذمہ داراسلامی بہن نے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے
اور شعبہ میں تقرری کے حوالے سے اہداف دیئے نیز ڈونیشن جمع کرنے کی بھی ترغیب دلائی ۔