دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو ہر کابینہ کے ہر علاقے میں کورس کروانے کا ہدف دیا نیز کورس کروانے والی مدرسات و کورس کے مقامات کی معلومات(software )میں( ntere)کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے ( enter )کرنے کی ترغیب دلائی نیز بر وقت جدول جمع کروانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  شارٹ کورسز کےزیراہتمام گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت شارٹ کورسز سمیت 17 مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو حکمتِ عملی سے دینی کام کرنے کاذہن دیا نیز وہ اسلامی بہنیں جو پہلے دینی کاموں میں حصہ لیتی تھیں انہیں دوبارہ فَعال کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے اوردعوت اسلامی کے سوشل میڈیا پیجز کےاستعمال کےحوالےسے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن ،زون اور کابینہ کی مختلف شعبوں کی ذمہ دار26 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے 15 دن پر مشتمل کورس بنام ’’رفیق الحرمین ‘‘کرنے کے متعلق نکات بتائے اور 2 اسلامی بہنوں کوشعبہ حج و عمرہ شارٹ کورسز کی ذمہ داری دی۔

اسی طرح مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کوبہارِ شریعت سے حج کا بیان کامطالعہ کرنے ،حج و عمرہ کی مکمل ویب سائٹ دیکھنےاور رفیق الحرمین پڑھنے کاذہن دیا نیز حاجی کیمپ جاکے حجن اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کےمدنی پھول دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکورس بنام ’’ حج و عمرہ ‘‘ کے منعقد کرنے حوالے سے نکات بتائے نیز کورسز کے مقامات اور انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کشمور زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کشمور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالے سے نکات بتائے اور اس کورس کے داخلوں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن شارٹ کورسز مشاورت کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے نکات بتائے اس کے علاوہ مدرسات کی انٹری، کورس کے مقامات کی انٹری اورذمہ داراسلامی بہنوں کی انٹری پر باہم تبادلہ خیال کیا ۔آخر میں رہائشی کورس کے داخلوں کے اہداف بھی دیئے ۔


لاہور جوہر ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن میں مدنی مشورہ 

Tue, 15 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت گزشتہ دنوں لاہور جوہر ٹاؤن کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹھوکر کے علاقے منصورہ کی علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسات کی تیاری کروانے کےحوالے سے نکات بتائےگئے نیز شارٹ کورسز کے مقامات متعین کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے گئےجبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کاذہن دیتے ہوئے کارکردگی انٹری کرنے کاطریقہ سمجھایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوره ہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون اور پہاڑ پور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کورسز میں بہتری لانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور کورس بنام’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے نکات سمجھائے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن کی دو زون ایسٹ کورنگی اور ایسٹ ملیر میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام احسن اسلوب سے سر انجام دینے کےحوالے سے نکات بتائے نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید مدرسات کے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل اور ٹیسٹ کےنظام کو مزید بہتر بنانے کےلئے مفید مشورے دیئے جبکہ شارٹ کورسز کے مقامات اور مدرسات کی بذریعہ لنک انٹری کا طریقہ سکھایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز مئی   2021 ءکی کارکردگی

Thu, 10 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مئی2021 ءمیں ملک و بیرون ملک جن میں پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، ملتان ، لاہور ، کراچی،حیدرآباد، فیصل آباد) ، ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈ ، آئر لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ، موزمبیق ،ماریشس ،یوگنڈا ، تنزانیہ ،کینیا ، بلجئیم ، اسپین ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ،آسٹریا ، ڈنمارک ، سویڈن ، ناروے ، فرانس، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ،چائنہ ، ایران ، ترکی ، کرغستان ، عمان ،سری لنکا) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے 07 مختلف کورسز (فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، 3ڈے ماہ رمضان بخشش کا سامان سیشن ، کورس جنت ودوزخ کیاہیں ؟ ، طہارت کورس ، سوشل میڈیا کا استعمال ، تلاوت القراٰن کورس، فیضان تجوید کورس) کا ’’ 1 ہزار 641 ‘‘مقامات پر انعقاد ہوا جن میں کم و بیش’’ 42 ہزار 2 63 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں گلشن ڈویژن بہادر آباد ساؤتھ زون 2 کراچی میں ایک دن کا سیشن ’’نماز کا عملی طریقہ‘‘ منعقد ہواجس میں 18 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز سے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں۔ سیشن کے آخر میں رسالہ فیضانِ نماز اور نماز کا مختصر طریقہ تقسیم کیاگیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون میں 7دن کا کو رس بنام ’’ مفتاح الجنۃ ‘‘ کاانعقاد ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شارٹ کورسز دفتر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط ، فرائض ، واجبات ،مفسدات اور مکروہات کے حوالے سےشرعی معلومات فراہم کیں۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور نماز درست کیجئے کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیز نماز ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔