دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 8 اگست
2021ء بروز اتوار پنڈی بھٹیاں اور اطراف
حافظ آباد کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں کورس ایثار کے رنگ بڑی عید کے
سنگ کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ساؤتھ
زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں گزشتہ دنوں کورس بنام’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے
سنگ‘‘ کا مختلف مقامات پر انعقاد کیا گیا جن کی کارکردگی یہ رہی:
کُل شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 540 رہی، ان میں
94 اسلامی بہنیں ایسی تھی جنہوں نے پہلی بار کورس میں شرکت کی نیز مدرسات اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر کم و بیش161
اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں اور کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے دیگر دینی کام کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں،اس
کورس میں تقریبا 30 مقامات پر مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگایا گیا جن میں تقریبا 150
کتب و رسائل فروخت ہوئے۔
کوئٹہ زون میں شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کورس ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت جولائی2021 ء میں کوئٹہ زون میں علاقہ سطح پر میں 3دن کا کورس’’
ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ منعقد ہواجس میں تقریباً70 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کورس
میں ذولحجۃ الحرام کی عبادات کےبارے میں
آگاہی دیتےہوئے بچوں پر شفقت کرنے کاذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور آن لائن کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 31
جولائی 2021 ء بروزہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ
کی ڈویژن حنفیہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں
کو شعبے کے نکات بتاتے ہوئے کورس ’’حب اہل بیت ‘‘کی کارکردگی سمجھائی مزید
اسلامی بہنوں کو کورس کروانے اور دیگر دینی
کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پرانہوں نےاچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 02 اگست
2021ءبروز پیر لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین و نیا آباد میں مدنی مشوروں کا
سلسلہ ہواجن میں مقامی ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے نکات بتاتے ہوئے کورس’’
حب اہل بیت‘‘ کا جدول سمجھایا اور اس
کی کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کروانے اور دیگر دینی کاموں کو کرنے کی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
کراچی ایسٹ زون 2 میں کورس بنام’’ ایثار کے رنگ
بڑی عید کے سنگ‘‘ 92 مقامات پر منعقد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی
ایسٹ زون 2 میں جولائی2021 ء میں 92مقامات
پر کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید
کے سنگ‘‘ منعقد کیا گیاجن میں اسلامی
بہنوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار87 رہی۔
اس کورس میں عشرہ ذو الحجۃ الحرام کے فضائل و نوافل بتائے گئےاور ماہ ذو الحجۃ کی اہمیت سے آگاہ کیا
گیا نیز اسلامی بہنوں میں یہ کورس بہت
مقبول ہوا اس موقع پر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر دینی کاموں میں
حصہ لینےکاذہن دیاگیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 29
جولائی 2021ء بروز جمعرات کو بِن قاسم زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے اور مدرسات کو فی علاقہ 2 مدارس المدینہ کا ہدف دیا نیز زون تا علاقہ اپنی
حدود میں تمام ڈویژن کوکور کرتے ہوئے مدنی مشورہ لینےکاہدف دیا اور کارکردگی شیڈول
پر عمل کی نیت کروائی۔آخر میں اسلامی
بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کراچی میں کورس بنام ’’حبِ اہلِ بیت‘‘ کا تربیتی سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام بلدیہ ٹاؤن
کابینہ کراچی میں کورس بنام ’’حُبِّ
اہلِ بیت‘‘ منعقد کرنےسے متعلق تربیتی سیشن ہوا جس
میں 22 ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسات و
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کورس منعقد کرنےسے متعلق اہم نکات بتائے اور اس کورس کے لئے
پہلے سے تیاری کرنے اور تشہیر کرنے کا ذہن دیانیزکورس ’’حبِ اہلِ بیت‘‘ کا
آغاز 9 اگست 2021ءسے ہونےکاہدف دیا۔ اس کورس کی مدت 3 دن ، وقت 1 گھنٹہ ہوگا، اس
کورس میں قراٰن و حدیث اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور بزرگانِ دین کے اقوال و واقعات سے سادات کرام سے
محبت و تعظیم کا انداز ، واقعہ کربلا نیز ماہِ محرم الحرام اور یومِ
عاشورہ کے فضائل اور اس میں کی جانے والی عبادات کے متعلق بیانات کاجدول طےپایا۔
لیاقت آباد کابینہ کراچی میں’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کورس کا 5 ڈویژن میں انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز کے تحت لیاقت آباد کابینہ کراچی میں’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘کورس کا 5 ڈویژن میں انعقاد
ہوا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہیں:
کورس کے درجوں کی تعداد: 26
کورس میں نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 43
کورس میں شریک کُل اسلامی بہنوں کی تعداد: 362
قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 89
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 38
سُرجانی ٹاؤن کابینہ میں 4 مقامات پر 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی ٹاؤن کابینہ میں 4 مقامات پر 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس ہوا جن میں سے 2 مقامات پر رزلٹ کے سلسلے میں اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں محفل نعت ہوئی جن میں ریجن سطح کی فنانس مشاورت کی شعبہ ذمہ دار ،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی
کابینہ سطح کی ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم دین کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دوران بیان طالبات کو مزید آگے چھ
ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس کرنے کا ذہن دیا۔اس کے بعد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو رزلٹ
اور تحائف پیش کئے۔ آخر میں طالبات نے اپنےتاثرات پیش کرتےہوئےمزید چھ ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس
کرنے اور اپنے علم کو بڑھانے کےلئے مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) میں پڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں اوکاڑہ کابینہ و ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کی ماہانہ کارکردگی شیڈول پر نکات
بتائے اورکورس بنام ’’حُبّ اہل ِبیت‘‘ کے حوالےسے مدنی پھول
دیتےہوئےاس کورس کے اہداف دیئے نیزبروقت
جدول جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔
محمودآباد کابینہ
کراچی میں 26دن کا ’’مدنی قاعدہ کورس‘‘ 2 مقامات پرمنعقد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت
محمودآباد کابینہ کراچی میں 26دن کا ’’مدنی قاعدہ کورس‘‘ 2 مقامات پر منعقد
ہواجن میں 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے قواعدو مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھایا اور
نماز کے فرائض ، شرائط و واجبات اور نماز
کا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔مزید دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔