دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون مشاورت، 2 کابینہ مشاورتوں اور 2 ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کوشعبہ کےدینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے آنے والے کورس ”BASICS OF ISLAM “ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اسکولز اور اکیڈمیز میں جا کر طلبہ کو یہ کورس کروانے کا عزم ظاہر کیا نیز شعبہ کے نکات و شیڈول اور کارکردگی سمجھانے کے ساتھ ساتھ مدرسات کی مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی جن علاقوں میں تقرر نہیں وہاں سنتوں بھرے اجتماعات اٹینڈ کرنے اور شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 7 دسمبر 2021 ء برزو منگل بن قاسم زون ڈویژن میر پور ساکرو کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے آنے والے کورس مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد کو متعارف کروایا نیز کارکردگی بنانے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی شیڈول کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت   گزشتہ دنوں وزیر آباد اور اسلام آباد ریجن میں 8دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو درس و بیان کرنے اور علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز عاملات نیک اعمال بنےکی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں ریجن نگران اسلامی بہن نے’’حاجت روائی و دلجوئی کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر نظام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بروقت سافٹ وئیر پر مختلف کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت 9دسمبر 2021ء بروز جمعرات ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے آئندہ ہونے والے کورس کی اپڈیٹ لی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 7دسمبر 2021 ء کو پاکستان  کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ابتداءً تنظیمی کاموں کو مضبوط بنانے کےلئے اہداف دیئے اور اپنی ماتحت سےحُسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں دسمبر2021ء میں ہونے والے کورس’’Basics of the Islam‘‘کے نکات پر کلام ہوانیز سابقہ 2کورسز میں پیش آنے والے مسائل پر کلام و مشاورت ہوئی۔


             دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز( اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں نومبر 2021ء کو 13 مقامات پر احکامِ وراثت کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں وراثت سے متعلق اہم معلومات دی گئی جسے کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت پسند کیا اور مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تفسیر صراطُ الجنان سے سورۂ نساء کا ترجمہ تفسیر پڑنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ماہ نومبر2021ء میں کوئٹہ زون کی 3 کابینہ کے 6 علاقوں میں ون ڈے سیشن مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں مبلغات دعوت اسلامی نے نبی کریم ﷺ کے مسکرانے کی سنت اور مسکرانے کے دیگر دنیاوی و دینی فوائد کے ساتھ طبی فوائد بھی بیان کئے گئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیاگیا۔


دعو تِ اسلامی کے شعبہ   شارٹ کورسز (اسلامی بہنیں ) کےزیر اہتمام 30 نومبر2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 ڈویژن بڑا بورڈ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔ اس کے بعد کورس کی مدرسات کےٹیسٹ دلوانے کے متعلق پیش آنے والے مشکلات کا حل بتایا نیز مدنی مذاکرہ سننے اور رسالہ کارکردگی دینے پر بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام بن قاسم ڈویژن گُلشن حدید کراچی میں قائم  جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ رضا میں 20 نومبر 2021ء بروز ہفتہ سے 2دسمبر 2021ء بروز بدھ تک 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجس میں زون نگران، زون و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے درجہ ثالثہ کی طالبات میں 8 دینی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق مدنی پُھول دیئے۔

ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا اور کارکردگی فارمز فل کرنا بھی سکھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، محافلِ نعت اور سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کے پریکٹیکلز بھی کروائے ۔ طالبات نے کورس کے اختتام میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ داری لینے اور دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ کورس کے آخری دن طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر،بریلی) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن، نیوزی لینڈ، ترکی، ہالینڈ، سویڈن، فرانس، ڈنمارک،اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، سری لنکا، عرب شریف، کویت، ساؤتھ کوریا، ملائشیا اور پاکستان (کراچی ، اسلام آباد اور لاہور) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے سیشن بنام ” احکام وراثت “ کا 63 مقامات پر انعقاد ہوا جن میں تقریباً 801 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں اور 130اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں شرکت کی جبکہ 173 نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز323نے صراط الجنان جلد دوم سے سورۂ نساء مکمل ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کی جانب  سے 2دسمبر2021ء کو فیضانِ صحابیات مرکز پنڈورہ راولپنڈی میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی کابینہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے فی علاقہ شارٹ کورسز کےلئے ایک مدرسہ اور ایک مقام کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت یکم دسمبر2021 ء کو جامعۃالمدینہ گرلز وارڈ نمبر 1 چکوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی علاقہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شارٹ کورسز کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 30نومبر2021ء کوCB22 اسلام آباد واہ کینٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی علاقہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورسز کروانے کےلئے مدرسات کو تیار کرنے اور نئے مقامات کی تعین کرنے کے لئے ا ہداف دیئے۔ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوااوراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔