دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر،بریلی) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن، نیوزی لینڈ، ترکی، ہالینڈ، سویڈن، فرانس، ڈنمارک،اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، سری لنکا، عرب شریف، کویت، ساؤتھ کوریا، ملائشیا اور پاکستان (کراچی ، اسلام آباد اور لاہور) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے سیشن بنام ” احکام وراثت “ کا 63 مقامات پر انعقاد ہوا جن میں تقریباً 801 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں اور 130اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں شرکت کی جبکہ 173 نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز323نے صراط الجنان جلد دوم سے سورۂ نساء مکمل ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔