پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں واقع دعوتِ اسلامی کے دارالسنہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے فیضانِ قراٰن کورس کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اختتامی  تقریب میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی ماحول کی برکتیں“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری 2023ء بروز جمعرات      شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ، صوبائی و ڈویژن سطح اور تمام صوبہ / سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےپاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے بروقت لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےشعبے کی 9 ماہ کی کارکردگی میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت و شارٹ کورسز ذمہ دار عالمی سطح اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران،پاکستان نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ’’کورس آئیے اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ کے سلسلے میں مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ مقامات پر یہ کورس کروانے ، ان ملکوں میں جہاں دینی کام کم ہے وہاں یہ کورس کروانے اور کورس کے جدول پر بات چیت ہوئی ۔

٭اسی طرح نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکستان ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ملک سطح پر ملک مشاورت کے رہائشی سنتوں بھرے اجتماعات سےمتعلق کلام ہوا نیز کس کس ریجن میں یہ اجتماعات ممکن ہے اس پر غوروں فکر کیا گیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام20 جنوری2022 ءکو گجرات و سیالکوٹ برانچ کے مدنی عملے کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔

مدنی مشورے میں مدرسات کے لئے ہر تین ماہ بعد ٹریننگ سیشنز کا سالانہ پلین ترتیب دینے کے حوالے سے ہدف طے ہوا نیز شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات خواتین کے لئے نیو ڈیلی کلاسز کا آغاز کرنے پر نکات بتائے گئے۔ علاوہ ازیں مدرسات کو مختلف شعبہ جات میں کورسز کروانے کے حوالے سے اپ گریڈ کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی  بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن نیو سعیدآباد میں کورس بنام”Basics of Islam“چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے منعقد کیا گیا۔

اس کورس میں چند انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت و دلچسپ واقعات بتائے گئے۔

عقائد میں اسلام کی بنیادی چیزیں توحید ، فرشتے ،جنات، قرآن پاک ،پل صراط ،جنت دوزخ،موت و قبر، حساب، قیامت وغیره کے متعلق اہم باتیں سیکھائی گئی۔

اس کے علاوه فقہ میں ایمانِ مجمل اور ایمانِ مفصّل کے ساتھ ساتھ وضو کا طریقہ ،نماز کا عملی طریقہ، کلمے، اذکارِ نماز اور بہت کچھ سکھا یا گیا۔

یہ کورس 23 دسمبر کو شروع ہوا اور 31 دسمبر کو ختم ہوا۔ 131 بچیوں نے شرکت کی۔

کورس کے آخر میں بچیوں سے اچھی اچھی نیتوں کی کارکردگی بهی لی گئی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 13دسمبر2021ء بروز پیر شریف  کو کراچی ایسٹ زون 2 کابینہ گلستانِ جوہر کی ڈویژن بھٹائی آباد میں زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات نے شرکت کی ۔

اجلاس میں زیادہ مقامات پر شارٹ کورسز کروانے اور آن لائن بھی کروانے پر کلام ہوا اور جہاں اس شعبے کی ذمہ دار مقرر نہیں ہیں وہاں پر شعبہ ذمہ دار بنانے کی نیتیں لی گئیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 13دسمبر 2021ءبروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 گلستانِ جوہر کابینہ ڈویژن بھٹائی آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات نے شرکت کی ۔

مشورے میں شارٹ کورسز زیادہ مقامات پر کروانے اورآن لائن کورس کروانے پر کلام ہوا اور جہاں اس شعبے کی ذمہ دار مقرر نہیں ہیں وہاں شعبہ ذمہ دار بنانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 9سے12سال کی بچیوں اور 7سے 9سال کے بچوں کو بنیادی عقائد اور فقہ سکھانے کے لئے ماہ دسمبر 2021ء کی چھٹیوں میں معلوماتی کورس ’’Basics of Islam‘‘شروع کیا جا چکا ہےجس میں بنیادی عقائد،انبیائےکرام کی سیرت، اذکارِ نماز و دعائیں وغیرہ سکھائیں جائیں گی ۔

کورس کا آغاز 15دسمبر2021 ء سے ہوچکا ہےجس کا دورانیہ12دن میں فقط ایک گھنٹہ12 منٹ رکھا گیا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں 532 مختلف مقامات پر شارٹ کورسزکروائے گئے جن میں شمائل مصطفیٰ کورس، احکامِ وراثت کورس اور دیگر فرض علوم کورسز شامل تھیں ۔

کم و بیش11ہزار 546 اسلامی بہنوں نے کورسز کرنے کی سعادت حاصل کیں۔ مزید کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیااور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون مشاورت، 2 کابینہ مشاورتوں اور 2 ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کوشعبہ کےدینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے آنے والے کورس ”BASICS OF ISLAM “ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اسکولز اور اکیڈمیز میں جا کر طلبہ کو یہ کورس کروانے کا عزم ظاہر کیا نیز شعبہ کے نکات و شیڈول اور کارکردگی سمجھانے کے ساتھ ساتھ مدرسات کی مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی جن علاقوں میں تقرر نہیں وہاں سنتوں بھرے اجتماعات اٹینڈ کرنے اور شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 7 دسمبر 2021 ء برزو منگل بن قاسم زون ڈویژن میر پور ساکرو کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے آنے والے کورس مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد کو متعارف کروایا نیز کارکردگی بنانے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی شیڈول کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت   گزشتہ دنوں وزیر آباد اور اسلام آباد ریجن میں 8دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو درس و بیان کرنے اور علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز عاملات نیک اعمال بنےکی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں ریجن نگران اسلامی بہن نے’’حاجت روائی و دلجوئی کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر نظام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بروقت سافٹ وئیر پر مختلف کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔