دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز ”عقیدۂ ختمِ نبوت“ اور ”بچوں کی محفلِ نعت“ کے سلسلے میں 10 اگست 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور معاون نگران انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف زبانوں اور سب کونٹیننٹ میں مذکورہ کورسز کروانےپر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے صدیق آباد میں ہونے والے 8 دینی کام کورس (رہائشی) میں22 جولائی 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”استقامت“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے بھی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں UK سے آئی ہوئی اسلامی بہن کی صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفاراور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات ہوئی نیز انہیں دعوتِ سلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جولائی 2024ء کو  شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، صوبہ اور ڈویژن سطح کی شارٹ کورسز ذمہ داران، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ سطح ، اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار ان اور پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے سفرِ شیڈول و کارکردگی شیڈول میں مزید بہتری لانے اور تقرری کو مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو اسٹاف اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی اور Team Work کے مطابق کام کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے”8 دینی کام کورس“ کی طالبات کے لئے 24 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کورس میں شریک طالبات کی دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔کورس کے آخر میں طالبات نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


22 نومبر 2023ء کو  دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی شہر کی فیضان صحابیات میں جاری رہائشی کورس میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دیگر فیضانِ صحابیات میں کورس کرنے والی طالبات نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے کورس کے درمیان ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے اور دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

لوگوں  کے دینی و معاشرتی مسائل میں اُن کی مدد کرنے اور انہیں علمِ دین کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اگست 2023ء بروز ہفتہ شارٹ کورسز للبنات کی ملک و بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ 8 دینی کام کارکردگی فارم کا طریقہ کس انداز پر ہو اس پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔


اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو بھی دینی مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت   شعبہ شارٹ کورسز للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، صوبہ و ڈویژن سطح کی شارٹ کورسز شعبہ ذمہ داران اور تمام صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار کے فوائد “ کے موضوع پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے ،شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی کاموں کے اہداف بھی لئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ٹھٹھہ میں قائم خضر حیات مسجد کے قریب مدرسے میں ہونے والے ناظرہ قراٰن کورس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اہم ذمہ داران کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسات کو ٹیسٹ کامیاب کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی نیز کورس میں ایڈمیشن کے لئے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و نگران اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 8 فروری 2023ء بروز بدھ صدیق آباد کے دارالسنہ میں ہونے والے 8 دینی کام کورس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”نیک اعمال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکائے کورس کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور اسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


5 فروری 2023ء بروز اتوارWelcome Ramazan the night journeyاور ”رمضان کیسے گزاریں“ کورسز کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح پر شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے ریجن میں زیادہ سےزیادہ کورسز کروانے، ملک و بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لینے، فیضانِ صحابیات اور دارالسنہ میں کورسز کروانے کا نظام بنانے پر مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ ہندی، بنگلہ، رومن اور انگلش زبان میں مذکورہ کورسز کروائے جائیں گے۔ 


27 جنوری 2023ء کو لاہور کے دارالسنہ میں مختلف کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”دوسروں کو نمازی بنانے کے متعلق انفرادی کوشش“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائےکورس کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں شرکا نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔