دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت 21 نومبر2021ء کو حافظ آباد ڈویژن محلہ شير پورہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بيان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی طالبات کے لئے شروع ہونے والے دینی کام کورس پر کلام کیا۔ ا س کے علاوہ کابینہ کے شیڈول چیک کرنے اور غیر فعال کو فعال کرنے پر توجہ دلائی۔ مزید مدنی مشوروں کے نظام کو مضبوط بنانے کا ہدف دیا اس کے علاوہ شعبے پر تقرری مکمل کرنے پر اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ شارٹ کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون سیہون ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’ درود وسلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے کلام کیا اور ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع جلد شروع کروانے کا ذہن دیا اور سہون ڈویژن میں اسی ماہ دینی حلقہ بنام ( سیکھنے سکھانے کا ماہانہ حلقہ )لگانے پر بھی کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شارٹ کورسز کے تحت 20 مقامات پر شمائلِ مصطفی ﷺ کورسز پوری کابینہ میں کروانے کا ہدف دیا۔


دعو تِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز (اسلامی بہنیں) کےزیر اہتمام 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات  عزیز آباد کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور ڈویژن کے اسپیشل دینی کام کے نکات پر کلام کیااور اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ کورسز کی مدرسات کےٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے پیش آنے والی الجھنوں کے حل بتائے اور مدنی مذاکرہ سننے ، رسالہ کارکردگی بروقت دینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن حافظ آباد زون میں بذريعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف دیئے اور ٹیلی تھون پر کلام کرتے ہوئے اس کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ متفرق کورسز اور احکام وراثت کورس کا فالو اپ ليا۔


دعو تِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  8 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ شیڈول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ کارکردگی بروقت سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ احکامِ وراثت کورس پر بھی کلام کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ لی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت اکتوبر اور نومبر 2021ء  میں 8 دن کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کا انعقاد ہوا ۔اس کورس میں 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو بیان کرنے اور دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کا طریقہ بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر2021ء  کو حافظ آباد زون میں 42مقامات پر کورس بنام شمائل مصطفیﷺ کا انعقاد ہوا جن میں2 ہزار 950 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے ﷺکی سیرت و اخلاق کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں طہارت و نماز کورس کرنے کاذہن د یا گیا نیز مدنی مذاکراہ دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی وہ کتابیں جن کا تعلق پیارے آقا ﷺ کی سیرت سے ہے ان کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا گیا جس پر 412اسلامی بہنوں نے کتاب ’’دلائل الخیرات ‘‘پڑھنے اور 454 اسلامی بہنوں نے ’’سیرتِ رسول عربی‘‘ پڑھنے کا ہدف لیا جبکہ دو اسلامی بہنوں نے اپنے گھر وں پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کروانے کی خواہش ظاہر کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں علاقہ سطح پر5 دن پر   کا شمائل مصطفیٰ ﷺ کورس کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 86اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نبی کریم ﷺ کے شمائل و خصائص، معجزات اور حلیہ مبارک کے بارے میں بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے کورس میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا بالخصوص ذہنی آزمائش کا سلسلہ بہت پسند کیا ۔

کورس کے بارے میں اسلامی بہنوں نے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس کے ذریعے ان کی نبی کریم ﷺ کے بارے میں معلومات میں بہت اضافہ ہوا۔ انہوں نے دیگر کورسز کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے،سیرت رسول عربی کتاب کا مطالعہ کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔ اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس طرح دیگر کورسز میں بھی ذہنی آزمائش کے مقابلے کروائے جائیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کےزیر اہتمام 12 اکتوبر 2021 ء ایسٹ زون 2 میں آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ داراسلای بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بعدازاں جاری موجودہ کورس اور آنے والے کورسز پر کلام ہوا۔کارکردگی شیڈول وقت پر دینے،ہفتہ وار رسالےکی انٹری، مدنی مذاکرہ اور سنتوں بھرا اجتماع کارکردگی بذریعہ لنک دینے کی یاددہانی کروائی ۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے اور کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےزیر اہتمام 5 اکتوبر2021 ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ ڈویژن ناظم آباد میں ہونے والے شمائلِ مصطفٰی ﷺ کورس کی مدرسات کی تربیت کا آن لائن سلسلہ ہواجس میں مدرسات نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوتربیتی مدنی پھول دیتےہوئےمدرسات کو کورس کا شیڈول سمجھایا اورانہیں کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا۔سوال جواب کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مدرسات کی طرف سے کورس کروانے کے حوالے سے کئے جانے والےسوالات کے جوابات دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 4 اکتوبر 2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ میں کابینہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو تنظیمی طریقے سے کورسز کروانےکےحوالےسے ذہن دیا اور تقرری مکمل کرنے کاہدف دیا نیز اچھے انداز سےدینی  کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔