18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری 2023ء بروز
جمعرات شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ، صوبائی و ڈویژن
سطح اور تمام صوبہ / سٹی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےپاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ
انٹرنیٹ ”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے اور اپنی
ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے بروقت لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےشعبے کی 9 ماہ کی کارکردگی
میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ
تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔