11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت و شارٹ کورسز ذمہ دار
عالمی سطح اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران،پاکستان نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ’’کورس آئیے اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ کے سلسلے میں
مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ مقامات پر یہ کورس کروانے ، ان ملکوں میں جہاں دینی
کام کم ہے وہاں یہ کورس کروانے اور کورس کے جدول پر بات چیت ہوئی ۔
٭اسی
طرح نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکستان ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ لیا جس میں ملک سطح پر ملک مشاورت کے رہائشی سنتوں بھرے اجتماعات سےمتعلق کلام ہوا نیز کس کس ریجن میں یہ اجتماعات ممکن ہے اس پر غوروں فکر کیا گیا۔