دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی  بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن نیو سعیدآباد میں کورس بنام”Basics of Islam“چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے منعقد کیا گیا۔

اس کورس میں چند انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت و دلچسپ واقعات بتائے گئے۔

عقائد میں اسلام کی بنیادی چیزیں توحید ، فرشتے ،جنات، قرآن پاک ،پل صراط ،جنت دوزخ،موت و قبر، حساب، قیامت وغیره کے متعلق اہم باتیں سیکھائی گئی۔

اس کے علاوه فقہ میں ایمانِ مجمل اور ایمانِ مفصّل کے ساتھ ساتھ وضو کا طریقہ ،نماز کا عملی طریقہ، کلمے، اذکارِ نماز اور بہت کچھ سکھا یا گیا۔

یہ کورس 23 دسمبر کو شروع ہوا اور 31 دسمبر کو ختم ہوا۔ 131 بچیوں نے شرکت کی۔

کورس کے آخر میں بچیوں سے اچھی اچھی نیتوں کی کارکردگی بهی لی گئی ۔