دعو تِ اسلامی کے شعبہ   شارٹ کورسز (اسلامی بہنیں ) کےزیر اہتمام 30 نومبر2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 ڈویژن بڑا بورڈ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔ اس کے بعد کورس کی مدرسات کےٹیسٹ دلوانے کے متعلق پیش آنے والے مشکلات کا حل بتایا نیز مدنی مذاکرہ سننے اور رسالہ کارکردگی دینے پر بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام بن قاسم ڈویژن گُلشن حدید کراچی میں قائم  جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ رضا میں 20 نومبر 2021ء بروز ہفتہ سے 2دسمبر 2021ء بروز بدھ تک 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجس میں زون نگران، زون و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے درجہ ثالثہ کی طالبات میں 8 دینی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق مدنی پُھول دیئے۔

ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا اور کارکردگی فارمز فل کرنا بھی سکھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، محافلِ نعت اور سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کے پریکٹیکلز بھی کروائے ۔ طالبات نے کورس کے اختتام میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ داری لینے اور دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ کورس کے آخری دن طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر،بریلی) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن، نیوزی لینڈ، ترکی، ہالینڈ، سویڈن، فرانس، ڈنمارک،اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، سری لنکا، عرب شریف، کویت، ساؤتھ کوریا، ملائشیا اور پاکستان (کراچی ، اسلام آباد اور لاہور) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے سیشن بنام ” احکام وراثت “ کا 63 مقامات پر انعقاد ہوا جن میں تقریباً 801 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں اور 130اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں شرکت کی جبکہ 173 نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز323نے صراط الجنان جلد دوم سے سورۂ نساء مکمل ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کی جانب  سے 2دسمبر2021ء کو فیضانِ صحابیات مرکز پنڈورہ راولپنڈی میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی کابینہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے فی علاقہ شارٹ کورسز کےلئے ایک مدرسہ اور ایک مقام کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت یکم دسمبر2021 ء کو جامعۃالمدینہ گرلز وارڈ نمبر 1 چکوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی علاقہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شارٹ کورسز کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 30نومبر2021ء کوCB22 اسلام آباد واہ کینٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی علاقہ تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورسز کروانے کےلئے مدرسات کو تیار کرنے اور نئے مقامات کی تعین کرنے کے لئے ا ہداف دیئے۔ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوااوراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 22 نومبر 2021 ء بروز  پیر کراچی بن قاسم زون جامعہ فیضانِ صحابیات شاہ لطیف ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 ذیلی تا ریجن نگران اسلامی بہنوں نے براہ راست اور ایک کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دینے کے ساتھ ساتھ کمزوریاں دور کرنےاورجہاں دعوت اسلامی کے آٹھ دینی کام نہیں ہورہے وہاں شارٹ کورسز کے ذریعے علم دین پھیلانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ڈویژن اور کابینہ سطح تک تقرری مکمل کے لئے 26 دن کا ہدف دیا گیا اور ہر ہر علاقے میں شارٹ کورسز کروانے کی بھر پور ترغیب دلائی گئی نیز مدرسات کو ٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیا گیا اور نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 27نومبر 2021ء کو سرجانی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ 2 زون مشاورت کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہر ماہ مختلف شارٹ کورسز کروانےکا ذہن دیتے ہوئے تقرریوں کی کمزوریوں پر کلام کیا۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو شعبہ مالیات ، کفن دفن، نماز اور تجوید کورس کے ٹیسٹ کاہدف دیا گیا جبکہ شعبے میں آنے والے مسائل کا احسن انداز میں حل پیش کئے گئے۔

زون مشاورت کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کویہ نیت بھی کروائی کہ ہر ہر علاقے میں نماز اور طہارت کورس کےلئے مدرسات کے ٹیسٹ دلوائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامات پر طہارت و نماز کورسز کروایا جاسکے نیز یہ ہدف بھی دیا کہ علاقے کی کوئی بھی اسلامی بہن نماز و طہارت کورس سے محروم نہ رہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکے تحت 26نومبر2021ء کوجیکب آباد میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں کم و بیش 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورسزپر کلام کیا۔ مدنی مشورے ميں مزید کورسز کروانے اور مدرسات کی تعداد بڑھانے اور شارٹ کورسز کے ذریعے دینی کام میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء  بروز منگل کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں قائم جامعۃ المد ینہ میں 12 دن کا دینی کام سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ساتھ ساتھ پا بندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ مزید کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ صلوۃ و سلام اور اختِتامی دعا پر کورس کا اختِتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 20 نومبر 2021ء  کو جنوبی لاہور زون میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز میں 12 دن کا دینی کام کورس ہوا جس ميں درجہ ثالثہ کی طالبات دينی کام کورس کررہی ہیں۔

مزید لاہور ریجن ميں کم و بیش 43 مقامات پر یہ کورس جاری ہے اس کورس کے ذریعے عالمہ بننے والی طالبات کو دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہےجس سےمستقبل ميں دينی ماحول سے وابستہ رکھنے کے لئے کچھ تنظمی ذمہ دارياں دی جاتی ہيں۔ اس طرح زون ، علاقہ اورحلقہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد کو مکمل کيا جاتا ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام20 نومبر 2021ء  کو کراچی ساؤتھ زون 2میں سہ ماہی مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’شمائلِ مصطفی ٰﷺ‘‘ کورس کا فالواپ لیا اور جن علاقوں میں یہ کورس نہیں ہوا وہاں شمائل مصطفیٰ کورس کروانے کا ہدف دیا۔ مزید ماہ نومبر 2021ء میں پوری زون میں احکام وراثت کورس کروانے کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ کارکردگیاں جمع کروانے کے نظام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔ آخر میں آئندہ ماہ کےلئے متفرق کورسز میں نماز اور طہارت کورس کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام21 نومبر2021ء بروز اتواردرجہ ثالثہ کی طالبات کے درمیان دینی کام کورس کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کابینہ کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ اصطارِ مدینہ میں 3جامعات(گلزارِ عطار، اصطارِ مدینہ، انوارِ طیبہ) کی طالبات جبکہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے جامعۃالمدینہ صراطُ الجنان میں 5 جامعات(عشقِ عطار، صراط الجنان، فیضانِ غزالی، صدرالشریعہ اور فیضانِ محمدی) کی طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغات دعوت اسلامی نے دینی کام کرنے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول دیئےاس کے علاوہ زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دونوں مقامات پر دینی کام کورس میں شریک طالبات کو کورس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بالخصوص طالبات کے 83نیک اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دی۔ مزید تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین چاروں نفل نمازوں کا پابند بننے پر ذہن سازی کی۔