18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شعبہ شارٹ کورسز للبنات کا آن لائن مدنی
مشورہ ، مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت
Tue, 8 Aug , 2023
1 year ago
اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو
بھی دینی مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت شعبہ شارٹ کورسز
للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں ملک، صوبہ و ڈویژن سطح کی شارٹ
کورسز شعبہ ذمہ داران اور تمام صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”ایثار کے فوائد “ کے موضوع پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے ،شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول بنانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔