5 رمضان المبارک, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
3 فروری 2025ء کو ایک مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے 8
دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے مختلف سیشنز کروانے اور جن علاقوں میں دینی کام کم
ہے وہاں فیضانِ تلاوت کورس کا انعقاد کرنے کے اہداف دیئے تاکہ زیاہ سے زیادہ
اسلامی بہنیں دینی ماحول سے وابستہ ہوں۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کے بارے میں اسلامی بہنوں سے مشاورت کی اور اُن
کی رہنمائی کی۔