دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  نواب شاہ زون کی شہداد پور کابینہ میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی اور شارٹ کورسز کی مدرسات نے بھی شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو عنقریب منعقد ہونے والا کورس بنام ’’تفسیر سورۂ ملک‘‘کروانے کےمتعلق اہم نکات بتائے اور اس کورس کےمقامات کےحوالےسے کلام ہوا جس پر شہداد پور کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے 45 مقامات پر یہ کورس کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن ساؤتھ زون2 جامعۃ المدینہ سعد بن ابی وقاص میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے میں دینی کاموں کو بڑھانے اور نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت   گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں 82 مقامات اورگلستان جوہر کابینہ میں 6 مقامات پر اور 2 مقامات پرآن لائن کورس بنام ’’حُبّ اہل بیت‘‘ کا انعقاد ہواجن میں تقریباً 863 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ اہل بیت اطہار کی سیرت ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت چند دن پہلے ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لکی مروت کابینہ و پنیالہ ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم فِل کرنےاور اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور باقی ڈویژن سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کےحوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسی طرح شعبہ شارٹ کورسز کےتحت23اگست 2021 ء بروز پیر ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی روڈ کے علاقہ ضمیرا آباد میں دینی کام کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مزید یہ کورس تین ڈویژنز ڈیرہ سٹی، بنوں روڈ اور درابن روڈ میں بھی کروایا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد میں  سہ ماہی مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی مشورے میں ’’تقسیم کاری‘‘ کے مدنی پھولوں پر بیان ہوا نیز اسلامی بہنوں کو مسجدِبیت بنانےکا ذہن دیا گیا۔ اس کےعلاوہ کارکردگی جدول،ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی انٹری اور کورس حُبِّ اہلِ بیت پر کلام بھی ہوا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورسز کروانے اور کارکردگی جدول وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  گلستان جوہر کابینہ میں ’’کورس حب اہل بیت ‘‘کی مدرسات کی آن لائن تربیت منعقد ہوئی جس میں 6 مقامات پہ بالمشافہ اور 2 جگہ آن لائن ہونے والے کورس کی تمام مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں تدریس کرنے کے انداز کے بارے میں تربیت کرتے ہوئے کورسز کی اہمیت بھی بتائی اور اسلامی بہنوں کو علم دین کی محبت اور دعوت اسلامی سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ساتھ ہی مدرسات کو وقت کی پابندی کے ساتھ کورسز کی مکمل تیاری کرنے ،ٹائم مینیجمنٹ کا خیال رکھنے اور فالو اپ کا طریقہ کار بھی بتایاجس پر مدرسات نے عمل کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت فیصل آباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ جولائی 2021ء  کی کارکردگی مندرجہ ذیل ہے:

اس ماہ ہونے والے کورسز کی تعداد: 140

مقامی مدرسات کے ذریعے لگنے والے درجوں کی تعداد: 30

کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار 328

پہلی بار کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 301

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 728

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن عزیزآباد کراچی میں 5، 6 اور 7 اگست2021ء کو تین دن پرمشتمل کورس بنام ’’حب اہل بیت ‘‘کا انعقاد کیا گیا جو کہ 11 مقامات پر منعقد ہواجن میں کم و بیش 180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے دوران مدرسات نے اہل بیت سے محبت، سادات کرام کی تعظیم اور محرم الحرام کی فضیلت کے بارے میں بتایا۔ اسلامی بہنوں نےکورس سے ملنے والی دینی معلومات کو پسند کیا اور مزید علم دین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلے کی نیتوں کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 8 اگست 2021ء بروز اتوار پنڈی بھٹیاں اور اطراف حافظ آباد کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ شیڈول اور کار کردگی فارم فل کرنےپر اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ نیو کورسز’’ حُبِّ اہل بیت‘‘ اور ’’آئیے دینی کام سیکھیں‘‘ کا فالو اپ لیا اور اس کےنکات سمجھائےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں گزشتہ دنوں کورس بنام’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کا مختلف مقامات پر انعقاد کیا گیا جن کی کارکردگی یہ رہی:

کُل شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 540 رہی، ان میں 94 اسلامی بہنیں ایسی تھی جنہوں نے پہلی بار کورس میں شرکت کی نیز مدرسات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر کم و بیش161 اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں اور کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے دیگر دینی کام کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں،اس کورس میں تقریبا 30 مقامات پر مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگایا گیا جن میں تقریبا 150 کتب و رسائل فروخت ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت جولائی2021 ء میں کوئٹہ زون میں علاقہ سطح پر میں 3دن کا کورس’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ منعقد ہواجس میں تقریباً70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں ذولحجۃ الحرام کی عبادات کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے بچوں پر شفقت کرنے کاذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور آن لائن کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 31 جولائی 2021 ء  بروزہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ کی ڈویژن حنفیہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے کے نکات بتاتے ہوئے کورس ’’حب اہل بیت ‘‘کی کارکردگی سمجھائی مزید اسلامی بہنوں کو کورس کروانے اور دیگر دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پرانہوں نےاچھی نیتوں کا اظہار کیا۔