جامعہ فیضانِ صحابیات شاہ لطیف ٹاؤن میں شعبہ شارٹ
کورسز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 22 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی بن قاسم زون جامعہ فیضانِ صحابیات شاہ
لطیف ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 ذیلی تا ریجن نگران اسلامی بہنوں
نے براہ راست اور ایک کابینہ نگران اسلامی
بہن نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دینے کے ساتھ ساتھ کمزوریاں دور
کرنےاورجہاں دعوت اسلامی کے آٹھ دینی کام نہیں ہورہے وہاں شارٹ کورسز کے ذریعے علم
دین پھیلانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے
میں ڈویژن اور کابینہ سطح تک تقرری مکمل کے لئے 26 دن کا ہدف دیا گیا اور ہر ہر
علاقے میں شارٹ کورسز کروانے کی بھر پور ترغیب دلائی گئی نیز مدرسات کو ٹیسٹ دینے
کا بھی ذہن دیا گیا اور نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے گئے۔