29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت 2 اکتوبر2021ء کو حافظ آباد
زون میں 42مقامات پر کورس بنام شمائل مصطفیﷺ کا انعقاد ہوا جن میں2 ہزار 950 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے ﷺکی سیرت و اخلاق کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں طہارت و نماز کورس کرنے کاذہن د یا گیا نیز مدنی مذاکراہ
دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی وہ کتابیں جن کا
تعلق پیارے آقا ﷺ کی سیرت سے ہے ان کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا گیا جس پر 412اسلامی بہنوں نے کتاب ’’دلائل الخیرات ‘‘پڑھنے اور 454 اسلامی بہنوں نے ’’سیرتِ رسول عربی‘‘ پڑھنے کا ہدف لیا جبکہ دو اسلامی بہنوں نے اپنے گھر وں پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کروانے کی خواہش ظاہر کی ۔