کراچی ایسٹ
زون 1 محمود آباد کابینہ کراچی میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام ’’مفتاح الجنۃ‘‘کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 محمود آباد کابینہ کراچی
میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام ’’مفتاح الجنۃ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
اس کورس میں نماز کے فرائض، شرائط، واجبات،
مفسدات نیز نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا مزید مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کو کورسز کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت میں شرکت کرنے کاذہن دیا گیانیز مدرسۃالمدینہ
بالغات میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
ڈویژن ناظم آباد
کے علاقہ میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز ‘‘کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کےشعبے شارٹ کورسز کے تحت ایسٹ زون
2کی ڈویژن ناظم آبادکے علاقہ میں 30 دن پرمشتمل کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز‘‘ کاانعقادہواجس میں 40 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مدرسات نے کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے شرعی مسائل کےبارے میں آگاہی دیتےہوئےتجوید کےساتھ مدنی
قاعدہ اور قراٰن پاک پڑھنے کاطریقہ بتایا
جبکہ زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے بریفنگ دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کےمدرسۃ
المدینہ میں پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھے تائثرات کااظہارکیا۔
کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ کی ڈویژن نیو سعید
آباد میں مدنی مشورے کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ کی ڈویژن نیو سعید
آباد میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ڈویژن و علاقہ مشاورتوں
سمیت کورس کروانے والی15 مدرسات نے شرکت
کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے متعلق نکات پیش کئے اور اس شعبے کی اہمیت کواُجاگرکرتےہوئےبتایا کہ کس
طرح علم دین کی تبلیغ اس شعبے کے ذریعے مختصر وقت میں ہورہی ہےجس پر اسلامی بہنوں نے علمِ دین پھیلانے کی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ
دنوں لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں شعبے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کروانے کےحوالےسے نکات بتائےاور
دارالسنہ کے رہائشی کورس کے داخلوں سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز دارالسنہ کے تحت
ہونےوالےکورسز میں داخلوں کےاضافوں کےحوالےسے ا ہداف دیئےاور شارٹ کورسز ٹیسٹ میں کامیاب مدرسات کوکورسز کروانے کاجدول
دیا جبکہ کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کےسنگ ‘‘کی
تیاریوں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔
نیو کراچی کابینہ میں کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘
کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت6 جولائی
2021 بروز منگل کو کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کاانعقادہوا
جس میں زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسز سمیت
41 مدرسات نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےقربانی کرنےکےفضائل
بتائےاور قربانی کےحوالےسےدینی معلومات فراہم کی نیز اپنی اور متعلقین کےقربانی کےجانوروں کی کھالے
دعوتِ اسلامی کو دینےکےاہداف دیئے جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےنظام میں بہتری
لانے حوالےسےنکات بھی بتائے ۔
لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مختلف مقامات پر
کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز‘‘ کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مختلف مقامات پر کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز‘‘ کاسلسلہ ہوا
جن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو تجوید
میں مدنی قاعدہ سے قواعد بتائےاور ساتھ
ساتھ نمار کےفرائض ،واجبات اور مفسدات سےمتعلق معلومات دی نیزدعوت اسلامی کےشعبہ
جات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےاور مدنی مذاکرہ
دیکھنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔
کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ میں کورس بنام ’’ فیضان
تجوید و نماز ‘‘ کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکےتحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ میں کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز ‘‘ کاانعقاد
ہواجس میں طالبات سمیت 18اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر طالبات
کو علم دین حاصل کرنے میں رغبت دلاتے ہوئے مزید کورسز کرنے کا
ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ کامیاب طالبات کو کورسز کے سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی دئیے نیز حوصلہ افزائی بھی کی جس پر طالبات نے مزید کورسز کرنےاور کروانے کی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
حافظ آباد کابینہ
عمر ٹاؤن میں کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ عمر ٹاؤن میں
کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کاانعقادہوا جس میں9 ذمہ دار اسلامی بہنو ں نےشرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوتِ
اسلامی نےاسلامی بہنوں کو قربانی کےبارے میں دینی معلومات فراہم کیں اور اپنے قربانی کےجانور کی کھال دعوت اسلامی
کو دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ
دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ
شارٹ کورسزکےتحت گزشتہ دنوں اطراف حافظ آباد کابینہ ونیکےتارڈاورپنڈی بھٹیاں میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں
مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی
سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کورس بنام ’’فیضان تجوید اور ایثار کے رنگ بڑی عید
کے سنگ ‘‘ کا فالو اپ لیا اور ماہانہ شیڈول و ماہانہ کارکرگی پر بھی کلام کیا اور تربیت کی نیز کابینہ اطراف حافظ آباد میں ڈویژن سطح پر
تقرریاں مکمل کرنے کےحوالے سے اہداف
دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
لاہور زون حافظ آباد میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ ڈرل میں مدنی مشورے
کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں ریجن لاہور حافظ آباد زون میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ
ڈرل سیشن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز زون ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے 2گھنٹہ کی ٹریننگ ڈرل سیشن میں اسٹوڈنٹ ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹر ز نیز اداروں میں اجتماعات کروانے کےحوالے سے
نکات بتائے اسی طرح لیڈی اسٹاف والے
اداروں میں وزٹ کرکےنیکی کی دعوت دینےاور شارٹ کورسز کروانےکے حوالے سے مدنی
پھول دیئے جس پرحافظ آباد زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ان شخصیات
خواتین اور دیگر اداروں میں کورسز کروانے اور نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں پیش کیں۔
حافظ آباد کی ڈیژن
علاقہ کسو میں ایک نئے مقام پر سنتوں
بھرےاجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون کی ڈیژن علاقہ کسو میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
رکنِ زون اسلامی بہن
نے ’’علم دین کے فضائل ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کیااوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی
میں اضافہ کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں لاہور زون پشاور کابینہ میں دینی حلقے کاانعقادہواجس میں شعبہ
شارٹ کورسز کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے
پشاور کابینہ میں ہونے والے فرض علوم کورس
میں بذریعہ آ ڈیو لنگ بیان کیااور اسلامی بہنوں کو 3 دن کا کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘کا تعارف پیش کرتے ہوئےکورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کورس کروانےکے حوالےسےمدنی
پھول سمجھائے نیز جلد ازجلد کورس کروانے کا اعلان کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔