دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی ٹاؤن کابینہ میں 4 مقامات پر 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس ہوا جن میں سے 2 مقامات پر رزلٹ کے سلسلے میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں محفل نعت ہوئی جن میں ریجن سطح کی فنانس مشاورت کی شعبہ ذمہ دار ،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم دین کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دوران بیان طالبات کو مزید آگے چھ ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس کرنے کا ذہن دیا۔اس کے بعد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو رزلٹ اور تحائف پیش کئے۔ آخر میں طالبات نے اپنےتاثرات پیش کرتےہوئےمزید چھ ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس کرنے اور اپنے علم کو بڑھانے کےلئے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔