دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 02 اگست 2021ءبروز پیر لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین و نیا آباد میں مدنی مشوروں کا سلسلہ  ہواجن میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے نکات بتاتے ہوئے کورس’’ حب اہل بیت‘‘ کا جدول سمجھایا اور اس کی کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کروانے اور دیگر دینی کاموں کو کرنے کی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔