دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن   برما میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا ور میت کو کفن پہنانے کاشرعی طریقہ سکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کے حوالے سے اچھے تاثرات دیئے۔ مزید اس تربیتی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں  زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےاَپڈیٹ مدنی پھول سمجھاتے ہوئے شعبے کی تقرری مکمل کرنے اور ذیلی سطح تک کفن دفن اجتماعات منعقدکرنے کا ذہن دیا جس پرسب نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت7 اگست 2021 ء بروز ہفتہ لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نےغسلِ میت دینےا ور کفن پہنانےسے متعلق عملی طریقہ سکھایا نیز پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مستعمل پانی کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور موقع ملنے پر اس کارِخیر میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےمعاونت کے طور پر کام کرنے کی نیت پیش کی۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن للبنات کے تحت 7 اگست2021ء بروز ہفتہ جوہر ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور ماتحت کی تربیت کرنے اورانہیں وقت دینےکےحوالےسےنکات بتائےنیز شعبہ اسپیشل پَرسَنْ کا تعارف بھی کروایا ۔اس کےعلاوہ کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے حوالےسےجدول بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون خضدار کابینہ اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقادہواجن میں کم و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن دفن کی تربیت کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو غسل دینےاور کفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئے اورانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔اس علاوہ کتاب تجہیز و تکفین کاطریقہ کےمطالعے کرنے کی ترغیب دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کےزیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو جوہر ٹاؤن لاہور کابینہ میں ماہانہ زون سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کفن دفن اجتماع منعقد کرنے کےحوالےسےنکات بتاتےہوئے اہداف دیئے۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو شعبہ اسپیشل پرسن کا تعارف بھی کروایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن  دفن للبنات کے تحت 5 اگست2021ء بروز جمعرات کوداتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش لاہور میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینےاورکفن پہنانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیزپانی کے اسراف سےبچنےاور مستعمل پانی کےبارے میں بتایا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو کتاب ’’تجہیز و تکفین کاطریقہ ‘‘ سے ٹیسٹ دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 6اگست 2021 ء بروز جمعہ بمقام زون کراچی ساؤتھ 2 کی کابینہ سائٹ ایریا میں جامعۃ المدینہ گرلزصدر الشریعہ میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کاموں کےحوالےسےمدنی پھول سمجھائے اور ان میں بہتری لانےکاذہن دیا نیز کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت30 جولائی 2021 ء بروزجمعہ ڈویژن مہاجر کیمپ علاقہ جونا گڑھ میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے میت کو غسل دینےاور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزمستعمل پانی کے مدنی پھول دیتےہوئے پانی کے اسراف سےبچنےکاذہن دیا ۔اس کےعلاوہ کتاب ’’تجہیز و تکفین کاطریقہ ‘‘ سے ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی 2021ء بروز ہفتہ شیخو پورہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم مدنی پھولوں سے آگاہ کیا اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر بھی تفصیلی کلام ہوا اور کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد کرنےکاہدف دیا نیز اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 29جولائی 2021 ء  بروزجمعرات رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن ایسٹ میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہواجس میں تقریبا 35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت و کفن پہنانےکا شرعی طریقہ سکھایا اور مستعمل پانی کے متعلق مدنی پھول سمجھائے نیز اس شعبے کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیتےہوئے ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کفن دفن کے شعبے کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے ایصالِ ثواب کے اجتماع منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز تقسیم رسائل کی ترغیب دلاتےہوئے اس کا ہدف دیاجبکہ ایصال ثواب اجتماع میں بیان کے لئے ہر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن کو موقع فراہم کرنے کی ترغیب دلائی ۔