24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں قائدآباد اور کورنگی نمبر 3 میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں شعبہ کفن دفن کی تمام زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے تمام ڈویژنز میں کفن دفن اجتماع کی زیادہ سے زیادہ تربیت
کرنے اورماتحت اسلامی بہنوں کووقت دینےاور
ان کےساتھ مدنی مشورےکرنےکےحوالے سے مدنی
پھول پیش کئے۔ اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیا۔